/ Tuesday, 07 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(8)  تلاش کے نتائج

سید عقیق اسود ابدال

حضرت سید عقیق اسود ابدال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

معروف کرخی، شیخ اسد الدین

حضرت معروف کرخی ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی: معروف۔ کنیت: ابو المحفوظ۔ لقب: اسد الدین۔ والد  کا نام: فیروز تھا، پہلےمذہب نصاریٰ رکھتے تھے۔ اسلام لانے کے بعد ان کا نام’’ علی‘‘ رکھا گیا، دادا  کا نام مرزبان کرخی تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت تقریباً 135ھ/752ء کو ’’کرخ‘‘ عراق میں ہوئی۔     تحصیل علم:آپ کاوالدنصرانی تھا۔جب اس نے آپ کو معلم کے پاس بھیجا اور معلم نے آپ کو کہا کہ کہو ’’ثالث ثلاثہ‘‘تو آپ نے اس وقت انکار کر کے کہا کہ میں ’’ھواللہ احد‘‘ کہتا ہوں ،ہر چند اس نے آپ کو بڑی فہمائش کی مگر بے سود اور آپ اس کے پاس سے بھاگ کر حضرت امام علی  رضا ﷜کے پاس آگئے اور ان کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے،چند روز کے بعد جب اپنے گھر میں واپس آئے تو باپ نے پوچھا کہ تم نے کون س۔۔۔

مزید

سیدنا حاتم اصم بلخی

سیدنا حاتم اصم بلخی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اسمِ گرامی:آپ کا نام حاتم بن اسمٰعیل تھا۔کنیت:ابو عبد الرحمٰن تھی۔حاتم اصم(بہرہ) کے نام سے مشہور ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام مروجہ علوم شفیق بلخی رحمۃ اللہ علیہ اور اصحابِ امام ابو یوسف سے حاصل کیے۔ بیعت وخلافت: آپ نے بیعت اپنے استاذ شفیق بلخی علیہ الرحمہ کے دستِ حق پرست پر کی اور استاذ نے ہی آپ کو خلافت بھی عطافرمائی۔ سیرت وخصائص:سیدنا حاتم اصم بلخی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ مشائخِ بلخ میں سے زاہدِ زمانہ، عابدِ یگانہ، معرض عن الدنیا و مقبل عقبیٰ، ریاضت وورع وصدق واحتیاط میں بے بدل تھے، حتٰی کےآپ کےحق میں شیخ جنید فرماتے تھے: کہ آپ ہمارے زمانہ کے" صدیق"(یہ ایک ولایت کادرجہ ہے) ہیں ۔آپ امام  اعظم ابو حنیفہ علیہ الرحمہ  کے متبعین  میں سے تھے ۔آپ کا قول ہے:"کہ جو شخص بغیر فقہ  کے عبادت کرے وہ مثل خراس (یہ ایک پتھر ہوتاہے،پہلے وقت۔۔۔

مزید

احمد بن عبدالواسع

حضرت خواجہ احمد بن خواجہ عبدالواسع رحمۃ اللہ علیہما آپ رحمۃ اللہ علیہ ساقی میخانۂ اسرار، بادۂ توحید سے سرشار،طائر اقلیم الوہیت،سائر میدان ہویت،قطب العالم و العالمیان حضرت خواجہ عبدالقدوس گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتویں جدّامجد ہیں اور آپ کا سلسلۂ نسب سترہویں پشت میں امام الامۃ ،سراج الملۃ،معجزۂ رسولﷺ حضرت امام اعظم نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ سےملتا ہے ۔ سلسلۂ نسب:خواجہ احمد بن خواجہ عبدالواسع بن خواجہ عبدالقادر بن عبدالغنی بن عثمان بن اسحاق بن عمر بن فضل اللہ بن نصیرالدین بن سعد الدین بن نجم الدین بن داؤد بن جعفر بن حامد بن خیرالدین بن امام طاہر بن امام ابراہیم بن امام احمد بن امام اعظم ابوحنیفہ ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) وصال: ۲،محرم الحرام،۶۰۹ہجری ،آپکا انتقال ہوا۔۔۔۔

مزید

ابوالحسن سید علی گیلانی

حضرت ابوالحسن سید علی گیلانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:سید علی۔کنیت:ابوالحسن۔لقب:ضیاءالدین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:ابوالحسن سید ضیاء الدین علی گیلانی بن سید مسعود  غازی گیلانی بن سید ابوالعباس احمد گیلانی بن سید صفی الدین گیلانی المعروف سید صوفی قادری بن سید سیف الدین عبدالوہاب گیلانی بن غوث الاعظم محی الدین سیدعبدالقادر جیلانی ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین)   تصحیح:بہت سے مؤرخین نے آپ کو سید مسعود گیلانی کا پوتا اور سید ابوعلی کا بیٹا لکھا ہے۔حالانکہ سید مسعود گیلانی کا آپ کے علاوہ کوئی اور بیٹا نہیں تھا۔صحیح یہ ہے کہ حضرت سید علی  گیلانی سید ابو علی مسعود گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے تھے،نہ کہ پوتے ۔(تکملہ مفتاح الفتوح۔اخبارالاخیار۔تذکرہ مشائخِ قادریہ۔ شریف التواریخ) تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت 645ھ، بمطابق 1247ء کو "حلب"شام میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:آپ نے تمام علوم &۔۔۔

مزید

خواجہ معین الدین نقشبندی

خواجہ معین الدین نقشبندی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اسمِ گرامی: خواجہ معین الدین بن خواجہ محمود نقشبندی(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہما) تحصیلِ علم: مختلف علوم وفنون اصول ِفقہ، اصول ِحدیث وغیرہ میں حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے شاگرد تھے۔ بیعت وخلافت: آپ علیہ الرحمہ نے اپنے والد کے دستِ حق پرست بیعت کرکے باطنی علوم کی تحصیل کی اور طریقت کے تمام رموز و اسرار والد محترم کی خدمت اقدس میں رہ کر سیکھے۔اور اپنے والدِ ماجد سےخرقہ خلافت  حاصل کیا۔ سیرت وخصائص:حضرت خواجہ معین الدین نقشبندی علیہ الرحمہ کشمیر کے علمائے کبار اورمشائخِ نامدار میں سے تھے۔اتباعِ شریعت وترویجِ سنت وترفیعِ بدعت اور زہدوورع وتقویٰ میں اپنا نظیر نہ رکھتے تھے۔تمام علماء وصلحاءِ وقت آپ کی تحریر وتقریر کو قبول کرتے اوراپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کی  طرف  رجوع کرتے ،آپ کے خطِ فرمان پر سر رکھتےاوراحکام رو۔۔۔

مزید

شاہ صاحب عالم مارہروی

حضرت شاہ صاحب عالم  مارہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: سید شاہ صاحب عالم بن شاہ مخدوم عالم بن شاہ مقبول عالم ابن شاہ نجات اللہ بن شاہ برکت اللہ مارہروی(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ کی ولادت 26 /ربیع الاول1211 ھ،بمطابق ستمبر/1796ء میں ہوئی۔ سیرت وخصائص: آپ علیہ الرحمہ جلیل القدر عالم اور ایک بلند پایہ شیخِ کامل تھے۔ آپ"خاندانِ مارہرہ مطہرہ " کے چشم وچراغ تھے۔آپ اپنے خاندان کے علمی وروحانی وارث تھے۔آپ  اپنے سلسلہ کی ترویج وترقی کیلئے بہت کوشاں رہے۔تمامعلومِ متداولہ پر کامل مہارت رکھتے تھے۔عربی، فارسی ،اردو،ہندی کے زبردست شاعر وادیب تھے۔یہی وجہ ہے کہ مرزا غالب کے بہت سے خطوط آپ کے نام  ملتے ہیں۔ایک مقام پر مرزاغالب  نے "بطورِ مزاح " آپ کولکھا:"پیرومرشد کے سنِ ولادت کامادہ"تاریخ"ہےاور غلام کا"تاریخا"۔ آپ  مخلوق کی ذہنی واخلاقی تربیت فرماتے۔۔۔

مزید

محمد جلال الدین قادری رضوی

محقق دوراں حضرت مولانا محمد جلال الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد جلال الدین ۔کنیت:ابوسعید۔لقب:محقق دوراں،مفسرقرآن۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد جلال الدین قادری بن  حضرت مولانا خواج دین بن خدابخش بن شرف دین۔(رحمۃ اللہ علیہم)  آپ  کے والدِ گرامی باعمل عالمِ دین تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت یکم جمادی الثانی/1357ھ/29جولائی/ 1938ء ،بروزجمعۃ المبارک اپنے آبائی گاؤں موضع "چوہدو"تحصیل کھاریاں،ضلع گجرات(پنجاب،پاکستان) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:حضرت مولانا محمد جلال الدین نےناظرہ قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتابیں اپنے تایا مولانا فضل دین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے پڑھیں۔شعبان المعظم 1377ھ؍ مارچ 1958ء میں میٹرک پاس کرنے کے بعد درس نظامی پڑھنےکےلیے پہلےجامعہ غوثیہ نظامیہ وزیر آباد میں  داخلہ لیا اور وہیں  کتبِ متداولہ کی تعلیم ح۔۔۔

مزید