2015-10-15
علمائے اسلام
متفرق
1749
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1211 | ربيع الأول | 26 |
یوم وصال | 1288 | محرم الحرام | 02 |
حضرت شاہ صاحب عالم مارہروی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: سید شاہ صاحب عالم بن شاہ مخدوم عالم بن شاہ مقبول عالم ابن شاہ نجات اللہ بن شاہ برکت اللہ مارہروی(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)
تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ کی ولادت 26 /ربیع الاول1211 ھ،بمطابق ستمبر/1796ء میں ہوئی۔
سیرت وخصائص: آپ علیہ الرحمہ جلیل القدر عالم اور ایک بلند پایہ شیخِ کامل تھے۔ آپ"خاندانِ مارہرہ مطہرہ " کے چشم وچراغ تھے۔آپ اپنے خاندان کے علمی وروحانی وارث تھے۔آپ اپنے سلسلہ کی ترویج وترقی کیلئے بہت کوشاں رہے۔تمامعلومِ متداولہ پر کامل مہارت رکھتے تھے۔عربی، فارسی ،اردو،ہندی کے زبردست شاعر وادیب تھے۔یہی وجہ ہے کہ مرزا غالب کے بہت سے خطوط آپ کے نام ملتے ہیں۔ایک مقام پر مرزاغالب نے "بطورِ مزاح " آپ کولکھا:"پیرومرشد کے سنِ ولادت کامادہ"تاریخ"ہےاور غلام کا"تاریخا"۔ آپ مخلوق کی ذہنی واخلاقی تربیت فرماتے تھے۔ خلافِ شریعت کاموں کو ناپسند کرتےتھے،اور خلافِ شرع کام کرنے پر ایسی زجرو توبیخ کرتے کہ وہ شخص فوراً آپ کے ہاتھ پر توبہ کرلیتا۔
وصال: آپ کا وصال 2 محرم 1288 ھ/بمطابق مارچ 1871 میں ہوا۔درگاہ معلیٰ مارہرہ میں جانبِ عرب دفن ہوئے۔
ماخذومراجع: تذکرہ علمائے اہل سنت