حضرت علامہ قاری محبوب رضا رحمہ اللہ علیہ
ہماری نئی نسل سے اکثر نے حضرت قاری محبوب رضا خان علیہ الرحمہ کا نام اور چند ایک واقعات سنے ہونگے ۔ آپ رضی اللہ عنہ ایک باوقار اور خود دار شخصیت کے مالک تھے ۔ آپ سے کبھی کسی صاحب ثروت کی تعریف نہیں سنی ۔ ٓپ حضرت صدر الشریعہ رضی الہد عنہ کے ان تلامذہ میں سے ہیں جنہوں نے حضرت کی وصیت کے مطابق بہار شریعت کے باقی حصوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔
آپ قاری ، عالم ، مفتی ہونے کے ساتھ ساتھ اردو اور فارسی کے شاعر بھی تھے ۔ ابتدا میں بہت جلالی رہے لیکن آخر عمر شریف میں کچھ جمال کا بھی ظہور رہا۔
سن 1989 میں حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب علیہ الرحمۃ کے ساتھ بغداد شریف کی حاضری کی سعادت حاصل فرما کر مدینہ شریف تشریف لائے اور سن ۱۹۹۱ مطابق 1411 ھجری میں آپ کا اس ماہ مبارک کی ۲ تاریخ کو کراچی میں وصال ہوا۔