سیدنا حماد بن امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی:شیخ حماد علیہ الرحمہ ۔کنیت: ابواسمٰعیل۔سلسلہ نسب اسطرح ہے۔شیخ حماد بن امام الائمہ سراج الامۃ امامِ اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ ۔
سیرت وخصائص: آپ بہت بڑے زاہدوعاہداورپرہیز گارتھے۔حدیث وفقہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والد ماجد سے ہوئی۔فقہ میں یہاں تک کمال مہارت پیدا کرلی تھی کہ اپنے والد ماجد ہی کے زمانے میں فتوے دیا کرتے تھے۔آپ کا شمار امام ابو یوسف ، امام محمد،امام زفر، حسن بن زیادہ( علیہم الرحمہ) کےطبقے میں ہوتاتھا، اور تدوین کتب ِفقہ میں ان کے معاون ومددگارتھے۔جب حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے ،تو آپ کے قبضےمیں سونے چاندی کے بہت سے ودائع اور امانتیں ترکہ میں آئیں۔ جن کے مالک مفقود تھے۔آپ نےان سب کو قاضی کے پاس لے جاکر سپرد کردیا۔ قاضی صاحب نے بہت دفعہ کہا کہ آپ بڑے امین ہیں ، اپنے ہی پاس رہنے دیں، مگر آپ نے امانتیں قبول نہ فرمائیں۔آپ سے آپ کے بیٹے اسمٰعیل نے تفقہ کیا اور کامل ہوئے۔قاسم بن معین کی وفات کے بعدآپ کو فہ کے قاضی مقرر ہوئے۔
وصال: 2/ ذیقعدہ 176ھ میں انتقال فرمایا۔"قطبِ دنیا"آپ کامادۂ تاریخ ِوفات ہے۔(حدائق الحنفیہ)
//php } ?>