دنوں کا سردار

دنوں کا سردار

سرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا بے شک جمعہ دنوں کا سردار اور اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دیگر ایام سے زیادہ مرتبے والا اور عید الفطر اور عید الاضحی کے دن سے بھی زیادہ عظمت والا ہے۔ اس میں پانچ خصلتیں ہیں،(۱) اللہ عزوجل نے آدم علیہ السلام کواسی دن پیدا فرمایا اور(۲) اسی دن اللہ عزوجل نے آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا اور(۳) اسی دن میں اللہ عزوجل نے حضرتِ سیدنا آدم علیہ السلام کو وفات عطا فرمائی ،(۴)اس میں ایک ایسی ساعت ہے جس میں بندہ اللہ عزوجل سے جو کچھ مانگے گااللہ عزوجل اسے عطا فرمائے گا جب تک وہ حرام شے طلب نہ کرے،(۵)اسی میں قیامت قائم ہوگی اور کوئی مقرب فرشتہ یا آسمان یا زمین یا ہوا یا پہاڑ یا سمندر ایسا نہیں جو جمعہ کے دن سے نہ ڈرتاہو۔

(ابن ماجہ ، رقم ۱۰۸۴،ج۲، ص ۸)


متعلقہ

تجویزوآراء