سنن ترمذی  

دل پر مہر

دل پر مہر جس نے تین جمعے سستی کی وجہ سے جانتے ہوئے چھوڑ دئيے اس کے دل پر مہر لگا دی جائے گی۔ (سنن ابی داؤد،ص ۱۳۰۱، حدیث۱۰۵۲)...

قربانی کی فضیلت

قربانی کی فضیلت سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:""قربانی کے دن اللہ عزوجل کے نزديک آدمی کا کوئی عمل خون بہانے سے زيادہ پسنديدہ نہيں اور وہ جانور قيامت کے دن اپنے سينگوں، بالوں اور کھروں کے ساتھ آئے گا اور خون زمين پر گرنے سے پہلے ہی اللہ عزوجل کے ہاں (قبولیت کے) مقام پر پہنچ جاتا ہے لہٰذاخوش دلی سے قربانی کيا کرو۔ (جامع الترمذی ،الحدیث:۱۴۹۳ ، ص ۱۸۰۴)...

قربانی کا جانور بے عیب ہو

قربانی کا جانور بے عیب ہو رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا کہ"" ہم جانوروں کے کان اور آنکھیں غور سے دیکھ لیں اور اس کی قربانی نہ کریں جس کے کان کا اگلا حصہ کٹا ہو اور نہ اس کی جس کے کان کا پچھلا حصہ کٹا ہو نہ اس کی جس کا کان پھٹا ہو یا کان میں سوراخ ہو۔"" (جامع الترمذي،الحدیث:۱۵۰۳،ج۳،ص۱۶۵)...

پُل صراط کی سُواری

پُل صراط کی سُواری انسان بقرہ عید کے دن کوئی ایسی نیکی نہیں کرتا جو اللہ عزوجل کو خون بہانے سے زیادہ پیاری ہو، یہ قُربانی قِیامت میں اپنے سینگوں بالوں اور کُھروں کے ساتھ آ ئے گی اورقربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ کے ہاں قَبول ہوجاتا ہے۔ لہٰذا خوش دِلی سے قُربانی کرو۔ (جامع الترمذی،ج۳،ص۱۶۲،حدیث ۱۴۹۸)...