لوگ اس سے غافل ہیں
لوگ اس سے غافل ہیں
حضرتِ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگاہ میں عرض کیا،"" یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم! میں نے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو کسی مہینے میں اتنے روزے رکھتے نہیں دیکھا جتنے روزے آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان میں رکھتے ہیں؟""ارشاد فرمایا،"" یہ رجب اور رمضان کے بیچ کا مہینہ ہے اور لوگ اس سے غافل ہیں، اس مہینے میں ربُّ العٰلمین کی طرف اعمال اٹھائے جاتے ہیں ،میں پسند کرتاہوں کہ میرے اعمال اس حال میں اٹھائے جائیں کہ میں روزہ سے ہوں ۔""
(سنن نسائی ، ج ۴، ص ۲۰۱)