مولدالنبی ﷺ
یوں تو حرم کا ذرہ ذرہ ہی رشک طور ہے ۔ کوئی پہاڑ ہو،یا وادی ، مکان ہو،یا صحرا ، ارض سنگلا خہ ہو، یا گلستان،سبھی نورہی نور ہیں مگر جس مکان میں سیدا لانبیاء خاتم النبیین ﷺ کی ولادت ہوئی اس کی شان ہی الگ ہے یہ مکان آپ کا آبائی مکان تھا ۔جب حضور ﷺ سفر ہجرت پر روانہ ہوئے تو یہ مکان اپنے چچا زاد بھائی عقیل بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دے دیا ۔ان سے یہ مکان محمد بن یوسف ثقفی نے خرید لیا، خلیفہ ہارون رشیدعلیہ الرحمہ کے دور میں ان کی والد...