مکہ مکرمہ  

بیر جعرانہ یعنی کنویں کا بیان

شہداءِ حنین رضی اللہ عنہم کی تدفین سے فارغ ہوکر رسول اکرم محبوب معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’پانی تلاش کرو تاکہ یہاں سے عمرہ کی تیاری کے لیے احرام باندھا جاسکے‘‘۔ایک صحابی رضی اللہ عنہ حاضر خدمت ہوئے اور عرض کیا کہ قریب میں ایک ہی کنواں ہے، لیکن پانی نشیب میں ہے اور کافی کوشش کے بعد جب میں پانی نکالنے میں کامیاب ہوگیا تو بہت مایوسی ہوئی کہ پانی نہایت تلخ اور کڑوا ہے۔ یہ سن کر معلم کتاب وحکمت صلی اللہ علیہ وس...

جبل ابو قبیس

یہ مقدس پہاڑ بیت اللہ شریف کے بالکل سامنے کوہ صفا کے قریب واقع ہے حدیث میں ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پہلا پہاڑ ہے۔ حجراسود جنت سے یہیں نازل ہوا تھا۔ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی پہاڑ پر جلوہ افروز ہو کر چاند کے دو ٹکڑے فرمائے تھے۔ یہاں مسجد بلال واقع تھی جو شہید کر دی گئی۔ یہاں سلطان عبدالمجید کا قلعہ تھا جو منہدم کر دیا گیا۔ اب یہ جگہ دیگر مقامات کی طرح سعودی شہزادگان کے قبضہ میں ہے اور وہ ہوٹل بنا رہے ہیں۔...

غار جبل ثور

یہ وہ مقدس غار ہے جہاں مدنی تاجدار صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رفیق خاص حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بوقت ہجرت تین رات قیام پذیر رہے۔ جبل ثور مکہ مکرمہ کی دائیں جانب مسفلہ سے آگے کم و بیش چار کلومیٹر پر واقع ہے۔ جبل ثور پر چار غار ہیں جن میں سے تیسرا غار ثور ہے دو نیچے اور ایک اس سے اوپر ہے۔ اس غار کی یہ خصوصیت ہے کہ اس کے اندر جو کوئی بھی اونچی آواز میں بات کرے تو باہر آواز قطعی نہیں آتی اور جو کوئی غار کے باہر آہستہ بات بھی کرے تو غار...

غار حرا

تاجدار رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ظہور رسالت سے پہلے یہاں ذکر و فکر میں مشغول رہے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی اسی غار میں اُتری یہ غار مبارک مسجد الحرام سے جانب مشرق تقریباً چار کلومیٹر جبل نور پر واقع ہے۔ غار حرا غار ثور سے افضل ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ صحبت اور قرب کے سبب کہا جاتا ہے کہ غار ثور میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم تین رات رہے اور غار حرا میں ایک ماہ۔...

شعب ابی طالب

وہ پہاڑی گھاٹی جہاں سرکار صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جملہ خاندان، بنو ہاشم کے ہمراہ تین سال محصور کر دیے گئے، مشرکین مکہ نے بنو ہاشم کا سوشل بائیکاٹ کیا تھا۔ یہ جگہ اس نام سے معروف نہیں ہے، شعب علی اور شعب عامر کے درمیان واقع تھی۔...

شہداء حنین

یہ شہداءِ کرام یہاں جعرانہ میں چہار دیواری کے احاطہ میں آرام فرمارہے ہیں ان کی بارگاہ میں یوں سلام عرض کیجیے: السلام علیکم یا شھداء الحنین... السلام علیکم یا شھداء ویاسعداء... السلام علیکم یا صحابۃ رسول اللہ رضی اللہ تعالٰی عنکم اجمعین... السلام علیک سیدی ایمن بن ام ایمن رضی اللہ عنک... السلام علیک سیدی یزید بن زمعہ بن الاسود رضی اللہ عنک... السلام علیک سیدی سراقۃ بن الحرث عجلانی رضی اللہ عنک... السلام علیک سیدی ابا عامر اشعری رضی اللہ عنک. غزوہ...

مسجد تنعیم(مسجد عائشہ)

۹       ھ میں جب حضور ﷺ حج کے لئے تشریف لائے ، ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاساتھ تھیں، اپنی بیمار ی کے باعث آپ طواف ادا نہ کرسکیں ، حضور ﷺ تشریف لائے تو انہیں مغموم پایا۔ فرمایا! عائشہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) پریشان نہ ہوں یہ عارضہ بناتِ آدم پر لکھا گیا ہے ۔ حضورﷺ نے ان کے بھائی عبدالرحمٰن بن ابی بکررضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرمایا، عائشہ رضی اللہ عنہ کو ساتھ لیجائیں اور مقام تنعیم سے احرام باندھ کر عم...

مسجدِ الہلال

یہ مسجد مقدس جبل   ابی قبیس کے اوپر واقع ہے ۔بعض روایتوں کے مطابق شق القمر کامعجزہ   یہیں پر ہوا تھا ۔واقعہ یوں ہے سرورِ عالم ﷺمنیٰ میں جس جگہ آج مسجدِ خیف ہے اس میں تشریف فرما تھے اہلِ مکہ نے معجزہ طلب کیا ۔ حضور علیہ الصلوۃوالسلام نے آسمان کی طرف دیکھا اور شہادت کی انگلی مبارک چاند کی طرف اٹھائی اور اسی لمحہ چاند دو ٹکڑے ہو گیا ۔مکہ کے لوگوں نے دیکھا کہ چاند کا ایک ٹکڑا جبل ِ ابی قبیس کی گھاٹیوں میں اترتا چلا گیا ۔آج کل لوگ ...

مقبرہ الشبیکہ

یہ ایک پرانا قبرستان ہے ، جو محلہ شبیکہ میں ‘‘مدرسہ صولتیہ ’’کے متصل واقع ہے ، اس قبرستان میں عموماًوہ اہل خیر اور         غرباء مدفون ہیں جن کی کوئی خاص جگہ مقرر نہ تھی۔           مدرسہ صولتیہ سر زمین حرم پرہندوستانی مسلمانوں کی ایک علمی یاد گار ہےاس سے قبل سر زمین مکہ مکرمہ میں درسَ نظامی کا کوئی خاص انتظام نہ تھا بارہ سو پچاسی (۱۲۸۵) ہج...

بئر طوٰی(طوٰی کنواں)

یہ مکہ مکرمہ کی ایک وادی تھی آج کل صرف اس کا نام رہ گیا ہے وہ بھی صرف ایک کنویں کی نسبت سے جو جرول محلہ میں ‘‘بئر طوٰی ’’کے نام سے معروف ہے ، ورنہ اس وادی کا سارا علاقہ آبادی میں شامل ہوگیا ہے۔ اس وادی کی تاریخی اہمیت یہ ہے کہ سرور دوجہاں ﷺ نے اس میں رات گزاری ، صبح اٹھ کر اس کنویں کےپانی سے غسل کیا ااور نماز ادا فرمائی، پھر مکہ میں داخل ہوئے، جیسا کہ بخاری شریف کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وادی طوٰی میں رات گزاری اور صبح...