/ Friday, 26 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(58)  تلاش کے نتائج

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الکریم بن عبد النور بن  منیر عبد الکریم حلبی: ۱۶؍رجب ۶۶۳ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے امام اور فقیہ فاضل محدث کامل تھے۔قطب الدین لقب تھا،علم شمس الدین محمود بن ابی بکر کلا باذی فرضی سے اخذ کیا اور حدیث کو بکچرت سنا اور بیان کیا یہاں تک کہ حفاظ اور نقاد حدیث میں شمار ہوئے اور کئی دفوہ حج کیا۔ کتابوں کے عاریۃً دینے میں بڑے جوانمرد تھے۔کتاب اہتمام بہ تلخیص المام اور شرح صحیح بخاری دس مجلد میں ار شرح سیرت عبد الغنی تسنیف فرمائی اور مصر کی ایک تاریخ کچھ اوپر دس جلد میں لکھی،علاوہ ان کے اور بہت کتابیں تصنیف کیں اور سلخ ماہِ رجب ۷۳۵ھ میں اس جہان فانی سے رحلت کی،’’محدث مقبولہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

علی بن احمد طرسوسی

علی بن احمد بن عبد الواحد بن عبد المنعم بن عبد الصمد طرسوسی: ماہِ رجب ۶۶۹؁ھ میں پیدا ہوئے۔آپ  نجم الدین ابراہیم طرسوسی صاحبِ فتاویٰ طرسوسیہ کے باپ تھے۔عماد الدین لقب تھا،اور قاضی القضاۃ کے نام سے پکارے جاتے تھے۔علم ابی العلاء محمود فرضی اور بہاء الدین ابی جابر ایوب بن النحاس حلبی سے حاصل کیا۔ ۷۲۷؁ھ میں دمشق کی قضاء آپ کے سپرد ہوئی،پھر کچھ مدت کے بعد اس کو آپ نے اپنے بیٹے کے لیے چھوڑ دیا اور کئی ایک مدارس میں درس دیا۔آپ قرآن شریف بڑی جلدی پڑھا کرتے تھے یہاں تک کہ نماز تروایح میں تین ساعت یعنی سارے ساتھ گھڑی میں تمام قرآن ختم کرلیا کرتے تھے اور کئی دفعہ ارکان و اعیان کے حضور میں آپ نے دوثلث ایک ساعت میں تمام قرآن پڑھ دیا جیسا کہ شیخ عبدالقادر صاحبِ جواہر مضیہ اور علی قاری نے لکھا ہے،اگر چہ اس قدر تیزی سے قرآن شریف ختم کرناسامعین کے استعجاب کا باعث ہے مگر یہ بات ان کی کرامات میں سے تھی ا۔۔۔

مزید

حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی

حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میر سید علی ہمدانی: ہمدان میں دو شنبہ کے روز ۱۲؍رجب ۷۱۴؁ھ میں پیدا ہوئے۔مخزن علوم ظاہری،مظہر تجلیات ربانی،عالمِ عامل،عارف کامل،صاحبِ کرامات و خوارق عادات تھے،علوم ظاہری و باطنی میں آپ کو وہ کمال حاصل تھا کہ ایک سو ستّرسےزیادہ کتابیں تصنیف کیں جن میں سے مجمع الاحادیث،شرح اسماء الحسنیٰ،ذخیرۃ الملوک،شرح فصوص الحکم،مراۃ التائبین،شرح قصیدہ حمزیہ و فارضیہ،آداب المریدین،اور دس قواعد اشہر ہیں۔۷۸۰؁ھ میں مع سات سور فقاء وسادات کے ہمدان سے کاشمیر میں تشریف لائے اور محلہ علاء الدین پورہ میں جہاں اب آپ کی خانقاہ فیض پناہ ہے،جلوہ افروز ہوئے۔بادشاہ کمال خشوع و خضوع سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اسلام نے جو بلبل شاہ کے وقت سے کاشمیر میں رواج پکڑنا شروع کیا تھا آپ کے وقت میں رونق بے اندازہ حاصل کی،اسی لیے آپ کو بانی مبانی اسلام کہتے ہیں کہ ایک شاعر نے کہا ہے۔۔۔

مزید

گیسودَراز، سیّد محمد

 گیسودَراز، سیّدمحمد اسمِ گرامی:    محمد۔ کنیت:          ابوالفتح۔اَلقاب:                  صدرالدین،ولی الاکبر،الصادق،اور ’’خواجہ بندہ نواز گیسودراز‘‘ کےلقب سےزیادہ مشہور ہیں۔والدِ ماجد :آپ کے والدِ ماجد سیّدیوسف حسینی﷫  حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الٰہی﷫ سے بیعت تھے،اور حضرت خواجہ نصیرالدین محمود﷫کےروحانی فیوض سےبھی مستفیدہوئےتھے۔ سیّدراجہ کہلاتھے۔آپ ہروقت عبادت وریاضت میں مصروف رہتے تھے۔اپنےنفس کےساتھ  جہاد  کی وجہ سے دکن میں ’’راجوقتال‘‘ مشہورہوئے۔نسب:حضرت سیّدمحمدگیسودراز﷫ کا سلسلۂ نسب حضرت امام زین العابدین﷜ کے توسّط سے مولائے کائنات حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ﷜  سے جاکر ملتا ہے۔اس لحاظ سےآ۔۔۔

مزید

قافی القضاۃ حضرت سعد بن شمس الدین نابلسی

قافی القضاۃ حضرت سعد بن شمس الدین نابلسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قاضی القضاۃ سعد بن شمس الدین محمد بن عبداللہ بن سعد بن ابی بکر ویری نابلسی: منگل کے روز ۱۷؍رجب۷۶۸؁ھ کو پیدا ہوئے،ابو السعادات کنیت اور سعد الدین لقب تھا۔اصل میں شہر دیر کے جو شہر نابلس کے پاس واقع ہے،رہنے والے تھے چنانچہ اسی لیے ابن الدیری کے نام سے معروف تھے مگر اخیر کو قاہرہ میں آکر مقیم ہوئے،برے ذکی اور ذی حافظہ تھے،پہلے اپنے والد سے علم پڑھنا شروع کیا اور قرآن کو حفظ کر کے بہت سی کتابیں ۱۲روز کے عرصہ میں حفظ کیں پھر کمال سریحی اور حمید الدین اور علاء بن نقیب اور شمس بن خطیب شافعی سے استفادہ کیا اور شمس قونوی صاحب ورد البحار اور حافظ الدین صاحب فتاویٰ بزازیہ کی صحبت کی اور برہان ابراہیم بن زین عبد الرحیم بن جماعہ سے روایت احادیث کی سندلی یہاں تک کہ اپنے زمانہ کے امام علامہ اور فقیہ فہامہ ہوئے استحضار مسائل مذہیبہ اور سریع اد۔۔۔

مزید

حضرت سید برہان الدین قطب عالم

حضرت سید برہان الدین قطب عالم  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت قطب عالم،عالم میں مشہورہوئے۔ خاندانی حالات: آپ مخدوم جہانیاں جہاں گشت حضرت سیدجلال الدین بخاری کے پوتے ہیں۔ نام: آپ کانام سیدبرہان الدین ہے۔ لقب: آپ کالقب"قطب عالم "ہے،اسی لقب سے آپ مشہورہوئے۔ گجرات میں آمد: آپ وطن سےہجرت کرکےگجرات تشریف لےگئےاورگجرات ہی کواپنی رشدوہدایت کا مرکز بنایا۔ وفات: آپ نے۸ذی الحجہ ۸۵۷ھ کوانتقال فرمایا۔۱؎مزارمبارک بتوہ میں ہے،جواحمدآبادکےقریب ہے۔ سیرت: ترک وتجرید میں یگانۂ روزگارتھے۔۔۔عشق الٰہی میں سرشارتھے۔ کرامات: ایک دن کاواقعہ ہےکہ آپ پانی میں تشریف لےگئے،آپ کےپیروں میں کوئی چیزلگی،چوٹ کالگنا تھاکہ آپ نےفرمایاکہ کس چیزسےچوٹ لگی،کیایہ پتھرہےیالوہاہےیالکڑی"۔ چنانچہ اس پتھرمیں تینوں چیزیں پیداہوگئیں،پتھرکی صفت بھی اس میں ہے،لوہابھی اور لکڑی بھی۔ حواشی ۱؎اخبارالاخیار(اردوترجمہ)ص۲۳۴ (تذکرہ او۔۔۔

مزید

شمس الدین محمد ابن شحنہ

          شمس الدین ابو الفضل محمد بن محمد بن محمد بن محمد بن محمود بن غازی ثقفی حلبی المعروف بہ ابن شحنہ صغیر: فقیہ،محدث،اصولی،مؤرخ،ادیب،ناظم اور ناثر تھے۔۱۲؍رجب ۸۰۴؁ھ کو پیدا ہوئے حلب کے رؤسا میں سے تھے۔۸۳۶؁ھ میں حلب کے قاضی مقرر ہوئے،پھر مصر منتقل ہوگئے اور وہاں کاتب السر کے عہدے پر کام کرتے رہے،آخر عمر میں بڑی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا،فالج ہوگیا جس کی وجہ سے ذہن پر بھی اثر پڑا۔محرم ۸۹۰؁ھ میں وفات پائی۔           آپ کی تصانیف میں سے طبقات الحنفیہ،نزہۃ النواظر فی روض المناظر (تاریخ میں اپنے والد کی تاریخ کی شرح)نہایۃ النہایہ فی شرح ہدایہ،تنویر المنار (اصول فقہ میں)،المتجد المغیث(حدیث میں)اور ترتیب مہمات ابن بشکوال علیٰ اسماء صحابہ،مشہور ہیں۔(ان کے والد قاضی محب الدین ابو الولید محمد ابن شحنہ متوفی ۔۔۔

مزید

مقدام العارفین حضرت میر سید شاہ عبد الجلیل بلگرامی

مقدام العارفین حضرت میر سید شاہ عبد الجلیل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   ولادتِ با سعادت: آپ  20؍رجب المرجب 972ھ بروز جمعرات بوقت ظہر بلگرام شریف میں پیدا ہوئے۔ والدِ ماجد کا نام:  حضرت میر سید عبد الواحد بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ مارہرہ شریف میں آمد: 1017ھ میں۔  آپ پر عالم جذب کب طاری ہوا اور کتنے دنوں تک رہا؟ عین عالم شباب میں آپ پر جذب کی کیفیت طاری ہوئی اور پورے بارہ برس تک آپ اسی حالت میں عالم کی سیر کرتے رہے۔ اترنجی کھیڑا کا ایک واقعہ:  یہ مارہرہ شریف سے جانب مشرق 3؍ کوس کے فاصلے پر ہے یہاں رجال الغیب میں سے ایک نورانی بزرگ سے میر صاحب کی ملاقات ہوئی، انہوں نے آپ کو دودھ چاول کھلایا اور فرمایا: ’’یہاں سے قریب ایک شہر مارہرہ آباد ہے۔ بارگاہ الہٰی اور دربار رسالت مآب سے وہاں کی ولایت تم کو عطا ہوئی۔ جاؤ اور رشد و ہدایتِ خلق میں مشغول ہوجاؤ۔&lsqu۔۔۔

مزید

سید قطب عالم شاہ بخاری

شیخ الشیوخ قطبِ عالم سید عبدالوہاب عالم شاہ بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی: سید عبد الوہاب  شاہ۔لقب:پیرقطب۔ اور "عالم شاہ"   مشہور ومعروف ہے۔ آپ کا سلسلۂ نسب یوں ہے: عبد الوہاب شاہ بن حامد علی شاہ بن علی شاہ بن حضرت سید جلال الدین ثالث بن سید رکن الدین بن ابو الفتح بخاری بن سید شمس الدین بن سید ناصر الدین محمود نوشہ بن سید جلال الدین حسین مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین۔ تاریخِ  ولادت: سید عالم شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی ولادتِ باسعادت 13 رجب المرجب 999 ھ جلال الدین اکبر کے زمانے میں بمقام "اوچ شریف" ضلع بہاولپور پنجاب میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:آپ نے ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے والدِ بزرگوار سے حاصل کی اور آٹھ سال کی عمر میں قرآن شریف حفظ فرمالیا ۔پھر دیگر علومِ دینیہ  وفقہ وغیرہ کی تعلیم ملتان میں حاصل فرمائی۔ بی۔۔۔

مزید