حضرت سید برہان الدین قطب عالم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت قطب عالم،عالم میں مشہورہوئے۔
خاندانی حالات:
آپ مخدوم جہانیاں جہاں گشت حضرت سیدجلال الدین بخاری کے پوتے ہیں۔
نام:
آپ کانام سیدبرہان الدین ہے۔
لقب:
آپ کالقب"قطب عالم "ہے،اسی لقب سے آپ مشہورہوئے۔
گجرات میں آمد:
آپ وطن سےہجرت کرکےگجرات تشریف لےگئےاورگجرات ہی کواپنی رشدوہدایت کا مرکز بنایا۔
وفات:
آپ نے۸ذی الحجہ ۸۵۷ھ کوانتقال فرمایا۔۱؎مزارمبارک بتوہ میں ہے،جواحمدآبادکےقریب ہے۔
سیرت:
ترک وتجرید میں یگانۂ روزگارتھے۔۔۔عشق الٰہی میں سرشارتھے۔
کرامات:
ایک دن کاواقعہ ہےکہ آپ پانی میں تشریف لےگئے،آپ کےپیروں میں کوئی چیزلگی،چوٹ کالگنا تھاکہ آپ نےفرمایاکہ کس چیزسےچوٹ لگی،کیایہ پتھرہےیالوہاہےیالکڑی"۔
چنانچہ اس پتھرمیں تینوں چیزیں پیداہوگئیں،پتھرکی صفت بھی اس میں ہے،لوہابھی اور لکڑی بھی۔
حواشی
۱؎اخبارالاخیار(اردوترجمہ)ص۲۳۴
(تذکرہ اولیاءِ پاک و ہند)