حجازِ مقدس  

مسجد رایہ

حضور سید عالم ﷺ نے فتح مکہ کے دن اس جگہ اپنا جھنڈا مبارک لگایا تھا اور سید نا جبیر بن مطعمرضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کنویں کے قریب آپ نے نماز ادا فرمائی ، پھر یہیں پر مسجد شریف بنادیگئی۔ جھنڈے مبارک کی نسبت سے مسجد رایہ مشہور ہوئی۔ رایہ عربی زبان میں جھنڈے کو کہا جاتا ہے۔(تاریخ مکہ صفحہ ۳۴۰، اخبار مکہ صفحہ ۴۲۵) وصلی اللہ تعالیٰ علی حبیبہٖ محمد وآلہ وصحبہٖ وبارک وسلم فائدہ:         اب یہ مسجد محلہ جودریہ غزہ روڈ پر ہ...

دار ارقم

یہ مشہور مقام صفا کے قریب واقع ہے۔ شروع اسلام میں حضور سید عالم ﷺ اسی میں رہا کرتے تھے، مشورے ہوتے تبلیغی نظام کو پروان چڑھانے کے منصوبے بنتے حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اسی مکان میں حاضر ہوکر ایمان لائے تھے۔ سیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حویلی    کے بعد اسے شرف حاصل ہے کہ حضور علیہ السلام دیر تک اس میں رہے اور سب سے بڑی وجہ شرف حضور ﷺ کی نسبت ہے۔ خلیفہ ہارون الرشید رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ نے اس جگہ پر مسجد تعمیر کروا...

جنت المعلیٰ

مکہ مکرمہ کے مقدس   قبر ستان کو ‘‘جنت المعلی ’’کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔یہ قبرستان مکہ مکرمہ کے تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جو مسجد حرام کی مشرقی جانب ایک پہاڑی کی گھاٹی میں    واقع ہے ۔جنت       المعلیٰ   کی شان بیان کرتے ہوئے حضور سید عالمﷺ نے فرمایا:۔ من اقبر فی ہذہ المقبرۃ بعث اٰمنا یوم القیمٰۃ "جو شخص مکہ مکرمہ کے قبرستان (جنت المعلیٰ )میں دفن کیا گیا ...

خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا مکان

مکہ مکرمہ کی اہم جگہوں میں ام المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا مکان بھی ہے، رسول اللہﷺ شادی کے بعد سے ہجرت تک اس مکان میں مقیم رہے ۔ اسی مکان میں حضورﷺ کی اولاد اطہار میں سوائے سیدنا ابراہیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سبھی یہاں پیدا ہوئے اور پر ورش پائی، سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکا وصال بھی اسی مکان میں ہوا ۔اسی مکان میں حضرت جبریل امین علیہ السلام و حی لیکر حاضر ہوا کرتے تھے۔       &nbsp...

صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا مکان مبارک

یہ مکان بھی مکہ مکرمہ کے متبرک مکانات سے ایک ہے اس کے دروازہ پر پتھر کندہ ہے۔ ھذہ الدارلرفیق رسول اللہ ﷺ فی الغار ورفیقہ فی الا سفار ترجمہ:   یہ مکان رسول اللہ ﷺ کے یار غار اور سفر کے ساتھی صدیق اکبر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ )کا ہے۔ اس مکان کے سامنے کی دیوار پر پتھر تھا جسے لوگ احترام سے دیکھتے تھے اسے ہاتھ لگا کر بر کت حاصل کرتے تھے۔ مشہور ہے جب حضورﷺ یہاں سے گزرتے تو یہ آپکو سلام کیا کرتا ،ہو سکتا ہے یہی پتھر ہووہ جس کے متعلق حضور ﷺ کا ار...

محلہ مسفلہ

یہ محلہ بڑا تاریخی ہے۔ حضرت سیّدنا اسماعیل علیہ السلام اور ان کی والدہ سیّدہ حاجرہ سلام اللہ علیہا نے اسے آباد کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی کچھ عرصہ قیام فرمایا۔ سیّدنا صدیق اکبر و فاروق اعظم اور سیّدنا حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم بھی اسی محلہ میں قیام پذیر تھے۔...

مزار مبارک امُ المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے تنعیم کے مقام سے تقریبا بارہ کلومیٹر آگے نواریہ کے مقام پر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا مزار پرُانوار واقع ہے۔ ’’نواریہ‘‘جس کا قدیم نام ’’سَرِف‘‘ ہے۔ یہاں ام المؤمنین سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا آرام فرمارہی ہیں۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے آخری زوجہ محترمہ ہیں۔ آپ کے بعد رسول اکرم نورمجسم ہادیٔ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی سے نکاح نہیں فرمایا۔ سیّد...