حجازِ مقدس  

بیت ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہا

آپ حضور سید عالم ﷺ کی چچازاد بہن ہیں ۔ حضور ﷺ آپ کے ہاں کثرت سےتشریف لایا کرتے تھے۔ فتح مکہ کے موقع پر بھی آپ حضرت ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے مکان پر تشریف لائے ،غسل فرمایا اور نوافل ادا کیے۔ سفر معراج کاآغاز بھی اسی مکان سے ہوا۔۱۹۶۰؁ء میں یہ جگہ جدید حرم میں داخل کردی گئی ۔ (بلد الامین ، ص ۲۰۴ تا ۲۰۵) فائدہ:           بعض بزرگوں کو صدری طور پر اس جگہ کا علم ہے ۔ کوئی خاص علامت موجود نہیں ہے۔ (ایضا...

حرم انور کے دروازوں کے نام

جانب مشرق: باب دار ارقم،باب بنی ہاشم، باب علی، باب عباس، باب النبی صلی اللہ علیہ وسلم، باب السلام، باب بنی شیبہ، باب الحجون، باب منیٰ، باب المصطفیٰ، باب المدعی، باب عرفہ، باب مروہ، باب المحصب، باب المراد۔ جانب مغرب: باب بلال، باب شبیکہ، باب ابراہیم، باب ابوبکر صدیق، باب الحج، باب الوداع، باب ام ہانی، باب عبدالعزیز، باب فہد (جدید دروازہ بس اسٹینڈ کے مقابل) جانب جنوب: باب جبار، باب بلال، باب حسنین، باب اسماعیل، باب ابی قبیس، باب الصفا۔ جانب شمال: ب...

مولدالنبی ﷺ

یوں تو حرم کا ذرہ ذرہ ہی رشک طور ہے ۔ کوئی پہاڑ ہو،یا وادی ، مکان ہو،یا صحرا ، ارض سنگلا خہ ہو، یا گلستان،سبھی نورہی نور ہیں مگر جس مکان میں   سیدا لانبیاء خاتم النبیین ﷺ کی ولادت ہوئی اس کی شان ہی الگ ہے یہ مکان آپ کا آبائی مکان تھا ۔جب حضور ﷺ سفر ہجرت پر روانہ ہوئے تو یہ مکان اپنے چچا زاد بھائی عقیل بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دے دیا ۔ان سے یہ مکان محمد بن یوسف ثقفی نے خرید لیا، خلیفہ ہارون رشیدعلیہ الرحمہ کے دور میں ان کی والد...

بیر جعرانہ یعنی کنویں کا بیان

شہداءِ حنین رضی اللہ عنہم کی تدفین سے فارغ ہوکر رسول اکرم محبوب معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’پانی تلاش کرو تاکہ یہاں سے عمرہ کی تیاری کے لیے احرام باندھا جاسکے‘‘۔ایک صحابی رضی اللہ عنہ حاضر خدمت ہوئے اور عرض کیا کہ قریب میں ایک ہی کنواں ہے، لیکن پانی نشیب میں ہے اور کافی کوشش کے بعد جب میں پانی نکالنے میں کامیاب ہوگیا تو بہت مایوسی ہوئی کہ پانی نہایت تلخ اور کڑوا ہے۔ یہ سن کر معلم کتاب وحکمت صلی اللہ علیہ وس...

جبل ابو قبیس

یہ مقدس پہاڑ بیت اللہ شریف کے بالکل سامنے کوہ صفا کے قریب واقع ہے حدیث میں ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پہلا پہاڑ ہے۔ حجراسود جنت سے یہیں نازل ہوا تھا۔ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی پہاڑ پر جلوہ افروز ہو کر چاند کے دو ٹکڑے فرمائے تھے۔ یہاں مسجد بلال واقع تھی جو شہید کر دی گئی۔ یہاں سلطان عبدالمجید کا قلعہ تھا جو منہدم کر دیا گیا۔ اب یہ جگہ دیگر مقامات کی طرح سعودی شہزادگان کے قبضہ میں ہے اور وہ ہوٹل بنا رہے ہیں۔...

غار حرا

تاجدار رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ظہور رسالت سے پہلے یہاں ذکر و فکر میں مشغول رہے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی اسی غار میں اُتری یہ غار مبارک مسجد الحرام سے جانب مشرق تقریباً چار کلومیٹر جبل نور پر واقع ہے۔ غار حرا غار ثور سے افضل ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ صحبت اور قرب کے سبب کہا جاتا ہے کہ غار ثور میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم تین رات رہے اور غار حرا میں ایک ماہ۔...

شعب ابی طالب

وہ پہاڑی گھاٹی جہاں سرکار صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جملہ خاندان، بنو ہاشم کے ہمراہ تین سال محصور کر دیے گئے، مشرکین مکہ نے بنو ہاشم کا سوشل بائیکاٹ کیا تھا۔ یہ جگہ اس نام سے معروف نہیں ہے، شعب علی اور شعب عامر کے درمیان واقع تھی۔...

شہداء حنین

یہ شہداءِ کرام یہاں جعرانہ میں چہار دیواری کے احاطہ میں آرام فرمارہے ہیں ان کی بارگاہ میں یوں سلام عرض کیجیے: السلام علیکم یا شھداء الحنین... السلام علیکم یا شھداء ویاسعداء... السلام علیکم یا صحابۃ رسول اللہ رضی اللہ تعالٰی عنکم اجمعین... السلام علیک سیدی ایمن بن ام ایمن رضی اللہ عنک... السلام علیک سیدی یزید بن زمعہ بن الاسود رضی اللہ عنک... السلام علیک سیدی سراقۃ بن الحرث عجلانی رضی اللہ عنک... السلام علیک سیدی ابا عامر اشعری رضی اللہ عنک. غزوہ...

مقبرہ الشبیکہ

یہ ایک پرانا قبرستان ہے ، جو محلہ شبیکہ میں ‘‘مدرسہ صولتیہ ’’کے متصل واقع ہے ، اس قبرستان میں عموماًوہ اہل خیر اور         غرباء مدفون ہیں جن کی کوئی خاص جگہ مقرر نہ تھی۔           مدرسہ صولتیہ سر زمین حرم پرہندوستانی مسلمانوں کی ایک علمی یاد گار ہےاس سے قبل سر زمین مکہ مکرمہ میں درسَ نظامی کا کوئی خاص انتظام نہ تھا بارہ سو پچاسی (۱۲۸۵) ہج...

بئر طوٰی(طوٰی کنواں)

یہ مکہ مکرمہ کی ایک وادی تھی آج کل صرف اس کا نام رہ گیا ہے وہ بھی صرف ایک کنویں کی نسبت سے جو جرول محلہ میں ‘‘بئر طوٰی ’’کے نام سے معروف ہے ، ورنہ اس وادی کا سارا علاقہ آبادی میں شامل ہوگیا ہے۔ اس وادی کی تاریخی اہمیت یہ ہے کہ سرور دوجہاں ﷺ نے اس میں رات گزاری ، صبح اٹھ کر اس کنویں کےپانی سے غسل کیا ااور نماز ادا فرمائی، پھر مکہ میں داخل ہوئے، جیسا کہ بخاری شریف کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وادی طوٰی میں رات گزاری اور صبح...