/ Sunday, 28 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(14422)  تلاش کے نتائج

الیاس عطار قادری، ابو البلال، مولانا محمد

الیاس عطار قادری رضوی ضیائی، امیر دعوت اسلامی، ابو البلال ، مولانا محمد  شیخ طریقت، اَمیراَہلسنّت ،بانئ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ کی ولادت مبارکہ ۲۶ رَمَضانُ المبارَک ۱۳۶۹ھ بمطابق ۱۹۵۰ءمیں پاکستان کے مشہور شہر باب المدینہ کراچی میں ہوئی۔ آپ کے آباء واجداد امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے آباء واجدادہند کے گاؤں"کُتیانہ(جُوناگڑھ)" میں مقیم تھے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ کے دادا جان عبدالرحيم علیہ رحمۃ اللہ الکریم کی نيک نامی اورپارسائی پورے ""کتیانہ "" ميں مشہور تھی ۔جب پاکستان مَعْرِضِ وُجود میں آیا تو امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے والدین ماجدین ہجرت کرکے پاکستان تشریف لےآئے۔ ابتدا میں بابُ الاسلام (سندھ) کے مشہور شہر حیدرآبادمیں قِیام فرمایا۔ کچھ عرصہ وہاں رہنے کے بعد بابُ الْمدینہ (کراچی) میں تشریف لائے ا۔۔۔

مزید

بابا صلاح الدین کو ٹری والے

  حضرت بابا صلاح الدین بن حضرت عین الدین المعروف آئین دان ۱۳۲۰ ھ بمطابق ۱۹۰۲ء کو بمقا م اندرون ریاست چترال جبلی علاقہ دشوار گذار ( صوبہ سرحد ، پاکستان ) میں تولد ہوئے ۔ آپ کے والد عالم دین و صوفی بزرگ تھے اور پہلے عالم تھے جو کہ اتالیق مہتر چترال کے عہدہ پر بھی فائزر ہے اور آپ نے دین کی عظیم الشان خدمت انجام دیں ۔ آپ کا وصال بلخ میں ہوا اور وہیں آپ کی دائمی آرام گاہ ہے ۔ تعلیم و تربیت :  زعفران کی کاشت جووراثتا آپ کیلئے ذریعہ معش تھی کچھ عرصہ تک ماموررہے ۔ بعد میں اپنے دونوں بڑے بھائیوں شکر اللہ اور ابدال الدین اور اپنی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ بی بی کے سپرد کرکے حصول تعلیم کی غرض سے اسلامیہ اسکول پشاور میں داخل ہوگئے ۔ جہاں سے سند امتیازی میٹرک کی حاصل کی تو حکومت چترال نے آپ کو علی گڑھ حصول تعلیم کے لئے بھیج دیا گیا۔ جہاں سے آپ نے بی ۔ اے تک تعلیم حاصل کی ۔ مگر سوئے اتفاق کہ۔۔۔

مزید

حضرت موسیٰ علیہ السلام

حضرت موسیٰ علیہ السلام  بنی اسرائیل: حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد کو بنی اسرائیل کہا جاتا ہے کیونکہ ’’اسرائیل‘‘ آپ علیہ السلام کا ’’لقب‘‘ ہے یا آپ کا دوسرا نام ہے۔ لفظ ’’اسرائیل‘‘ میں ایک قول یہ ہے کہ یہ عجمی لفظ ہے۔ اسراء اور ایل سے مرکب ہے۔ اسرا کے چار معنی بیان کیے گئے ہیں۔ عبد (بندہ، عبادت کرنے والا)، صفوۃ (برگزیدہ)، انسان اور مہاجر (ہجرت کرنے والا)۔ اور ایل کا معنی ہے اللہ تعالیٰ۔ اس لحاظ پر حضرت یعقوب علیہ السلام کا یہ نام اس لیے ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے عبادت گزار اور اس کے برگزیدہ اور اس کے پیدا کردہ عظیم المرتبت انسان اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والے یعنی ہجرت کرنے والے بھی تھے۔ بعض حضرات نے کہا کہ یہ لفظ عربی ہے اسراء کا معنی ہے رات کو لے جانا اور ایل کا معنی ہے اللہ تعالیٰ۔ اب اس لحاظ پر آپ کا ن۔۔۔

مزید

(سیّدہ )بریرہ( رضی اللہ عنہا)

بریرہ،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ کنیز تھیں،بریرہ اولاً بنو ہلال کی لونڈی تھیں،ایک روایت میں ابو احمد بن حجش کا نام مذکور ہ،ایک روایت میں بنو انصار میں سے کسی کی لونڈی تھیں،انہوں نے انہیں زرفدیہ پر آزاد کرنا قبول کرلیا،چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے خرید کر انہیں آزاد کردیا۔ ابو اسحاق بن محمد فقیہہ وغیرہ باسناد ہم ابو عیسٰی سے،انہوں نے بندار سے،انہوں نے ابن مہدی سے،انہوں نے سفیان سے، انہوں نے منصور سے،انہوں نے ابراہیم سے،انہوں نے اسود سے انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہاسے،روایت کی کہ انہوں نے بریرہ کو خریدنے کا ارادہ کیا،لیکن انہوں نے ولاء کی شرط پیش کی،حضور نے فرمایا،ولاء اس شخص کی ہوگی،جو قیمت ادا کریگا یا جسے تصرّف حاصل ہو۔ ان کے خاوند کا نام مگیث تھا،اور وہ بھی غلام تھا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ کو اختیار دے دیا، چنانچہ اس نے خاوند سے عل۔۔۔

مزید

مولیٰ یگان  

              محمد بن اومغان رومی الشہیر بہ مولیٰ یگان: شمس الدین لقب تھا،بڑے عالم فاضل فقیہ متجر علوم قاضی شمس الدین محمد بن حمزہ فناری سے پڑھے اور آپ سے آپ کے دونوں بیٹوں محمد شاہ[1]یوسف[2] بالی اور خضر بیگ بن جلال الدین اور تاج الدین ابراہیم والد خطیب زادہ وگیرہ نے حاصل کیا۔پہلے بروسا میں مدرس مقرر ہوئے پھر ریاست درس و تدریس کی آپ کی طرف منتہیٰ ہوئی۔جب قاضی محمد بن حمزہ فناری فوت ہوئے تو آپ کو قضاء کا دہدہ دیا گیا اور مدت تک مقبول خاص و عام رہ کر زندگی بسر کی پھر حرمین شریفین کو گئے اور جب واپس آئے تو مناصبِ مذکورہ بالا میں سے کسی کو اپنے ذمہنہ لیا اور شہر ازنیق میں عہد سلطان محمد خاں بن مراد خاں میں جو ۸۲۵؁ھ میں تخت نشین ہوا،فوت ہوئے۔آپ کا بیٹا محمد شاہ بروسا میں مدرسہ سلطانیہ کا مدرس ہوا، پھر وہاں کا قاضی بنا اور وہیں مرگیا اور دو۔۔۔

مزید

حضرت یوسف علیہ السلام

  حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے ہیں اور حضرت یوسف علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’الکریم ابن الکریم ابن الکریم ابن الکریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم‘‘ کریم ابن کریم ابن کریم بن کریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ہیں۔ یعقوب علیہ السلام کے بیٹے: یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے ہیں یعنی یوسف علیہ السلام کے گیارہ بھائی ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں یہودا، روبیل، شمعون، لادی، ریالون، یشجر، دینہ یہ تمام لڑکے آپ کی زوجہ لیا بنت لیان بن فاہر کے بطن سے ہیں، یہ زوجہ حضرت یعقوب علیہ السلام کی خالہ کی لڑکی تھی۔ دان، یفتالی، جاد، آشریہ لڑکے زلقہ  اور بلھتہ کے بطن سے تھے۔ حضرت یوسف علیہ السلام اور بنیامین ۔۔۔

مزید

سید عبدالرحمن دہلوی قادری جیلانی

سیّد عبدالرحمن دہلوی قادری  جیلانی رحمتہ اللہ علیہ(مرشد حضرت سلطان باہو) سیّد عبد الرحمن دہلوی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القار جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی اولاد پاک سے ہیں آپ رحمتہ اللہ علیہ کا شجرہ نسب اس طرح حضرت غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے جا ملتا ہے۔ سیّد عبد الرحمن دہلوی جیلانی بن سیّد عبد القادر بن شرف الدین بن سیّد احمد بن علاؤ الدین ثانی بن سیّد شہاب الدین ثانی بن شرف الدین قاسم بن محی الدین یحییٰ بن بدرالدین حسین بن علاؤ الدین بن شمس الدین بن سیف الدین یحییٰ بن ظہیر الدین بن ابی نصر بن ابو صالح نصر بن سیّدنا عبد الرزاق جیلانی رحمتہ اللہ علیہ بن غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ۔ سیّد عبد الرحمن جیلانی رحمتہ اللہ علیہ شام کے شہر حماہ میں1024ھ(1615 ء) میں پیدا ہوئے آپ رحمتہ اللہ علیہ کے والد سیّد عبد القادر رحمتہ اللہ علی۔۔۔

مزید

حضرت آدم صفی اللہ علیہ السلام

حضرت آدم صفی اللہ علیہ السلام   وَاِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلٰئِکَۃِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَۃً (البقرۃ: ۳۰) اور یاد کیجیے! جب آپ کے رب نے فرشتوں سے فرمایا: بے شک میں بنانے والا ہوں زمین میں (اپنا نائب)۔ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش: وَاِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلٰئِکَۃِ اِنِّیْ خَالِقٌ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ ھو آدم (سورۃ ص، جلالین)یاد کرو اس وقت کو جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا بے شک میں ایک بشر کیچڑ سے بنانے والا ہوں اس سے مراد آدم علیہ السلام ہیں۔ آدم علیہ السلام کے قالب میں روح کا دخول: اللہ تعالیٰ نے روح کو حکم دیا کہ اس قالب میں داخل ہوجا اور تمام حصوں میں پھیل جا جب روح قالب کے پاس پہنچی تو جسم کو تنگ و تاریک پایا اندر جانے سے رک گئی۔ بعض روایات میں آتا ہے کہ تب نورِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ قالب جگمگادیا گیا، یعنی وہ نور آدم علیہ السلام کی پیشانی میں اما۔۔۔

مزید

میاں غلام مصطفےٰ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں سلطان مست بن سلطان مُلک نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے پانچویں بیٹے تھے۔۱۲۷۱ھ؁ میں پیداہوئے۔گیارہ سال کے تھے۔کہ والدبزرگوار کاانتقال ہوگیا۔اس لیے اپنے بڑے بھائی میاں غلام حسن رحمتہ اللہ علیہ کی گود میں پرورش پائی۔ بیعت وخلافت آپ جب نوجوان ہوئے توراہِ حق کاشوق ہوا۔تو موضع رَن مل میں حاضر ہوکر سید کرم الٰہی بن سید حیدر شاہ نوشاہی ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے مُرید ہوئےاور کچھ ذکروشغل کے طریقے حاصل کئے۔ شجرۂ بیعت آپ مریدسید کرم الٰہی ہاشمی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ کے وہ مریدشیخ غلام حسن رحمتہ اللہ علیہ سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ کے۔ اس سے اُوپر شجرہ آپ کے بڑے بھائی میاں غلام حسن نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے ذکرمیں لکھاگیاہے۔ پرہیزگاری آپ علم دوست تھے۔شریعت کے پابند ۔نماز پنجگانہ ،نوافل تہجدپر مواظبت رکھنے والے۔درود شریف کبریت احمر کاوظیفہ پڑھاکرتے ۔آپ جب مرض الموت میں بیمار ہوئ۔۔۔

مزید

مولاناحکیم مرزا غلام قادر بیگ بریلوی

مولاناحکیم مرزا غلام قادر بیگ بریلوی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی مرزا غلام قادر بیگ ہے۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت خواجہ عبداﷲ احرار علیہ الرحمہ سے ملتا ہے۔ حضرت احرار رحمتہ اﷲ علیہ نسلاً" فاروقی "تھے۔ اس طرح آپ کا سلسلہ نسب حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اﷲ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: حضرت مولانا حکیم مرزا غلام قادر بیگ لکھنوی رحمتہ اﷲ علیہ یکم محرم الحرام 1243ھ/1827ء کو محلہ جھوائی، ٹولہ لکھنؤ (یوپی، انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد نے لکھنؤ سے ترک سکونت کرکے بریلی میں سکونت اختیار کرلی تھی۔ سیرت وخصائص: حضرت مرزا غلام قادر بیگ رحمۃ اللہ علیہ مایہ ناز عالم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ومشفق استاد بھی تھے۔ اپنی خدا دادصلاحیتوں کی وجہ طالبِ علم کو دیکھتے کے ساتھ ہی اس کی قابلیت کا اندازہ لگالیتے۔ آپ  نے مولانا نقی علی خان  اور ان کے والد رحمۃ اللہ علیہما کے ساتھ۔۔۔

مزید