اہل اللہ کی صحبت سنتِ مؤکدہ ہے
اہل اللہ کی صحبت سنتِ مؤکدہ ہے
اولیا ء کی صحبت(تصوف کے اعتبار سے) سنت موکدہ ہے۔ ہر روز یا ہر دوسرے روز اولیاء اللہ کی خدمت میں حاضر ہونا چاہیے۔ اور ان کے آداب کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ اگر ظاہری دوری کا اتفاق ہو۔ تو ہر مہینے یا ہر دوسرے مہینے اپنے ظاہری و باطنی حالات کو خطوں کے ذریعہ سے عرض کرنا چاہیے۔ اور اپنے مکان میں ان کی طرف متوجہ ہوکر بیٹھنا چاہیے تاکہ غیبت کلی واقع نہ ہو۔