تاریخ مشائخِ نقشبندیہ  

سلامتی کا عمل

سلامتی کا عمل  آپ سے لوگوں نے پوچھا کہ جب اہل اللہ ہم سے روپوش ہوجاتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے تاکہ ہم سلامت رہ سکیں، آپ نے فرمایا: ’’کہ اُن کی باتیں دہراتے رہو‘‘۔ یعنی ان کا ذکرِ خیر کرتے رہو ،اور ان کی سیرت پر عمل کرتے رہو۔...

سماع کی حقیقت

سماع کی حقیقت سماع ایک سفیر ہے حق تعالیٰ کی طرف اور ایلچی ہے حق تعالیٰ کی طرف سے وہ ارواح کی خوراک، اجسام کی غذا قلوب کی زندگی اور اسرار کی بقا ہے۔ وہ پردہ کے پھاڑ نے والا اور بھید کے ظاہر کرنے والا ہے اور برقِ درخشاں اور آفتابِ تاباں ہے۔ وہ دنیا میں ہر فکر، ہر لحظہ، ہر تدبر و تفکر، ہر ہوا کے جھونکے، ہر درخت کی حرکت ا ور ہر ناطق کے نطق سے ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ تو اہلِ حقیقت کو سماع میں سرگشتہ و حیران، مقید و اسیرا و رصاحبِ خشوع و مست دیکھتا ہے۔...

آسمانوں کے صوفیاء

آسمانوں  کے صوفیاء اللہ تعالیٰ نے اپنی زیبائی کے نور سے ملائکہ مقربین میں سے ستر ہزار فرشتے پیدا کیے اور اُن کو اپنی بارگاہ میں عرش و کرسی کے درمیان کھڑا کیا۔ اُن کا لباس ’’سبز صوف‘‘ ہے اور اِن کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی مانند چمکتے ہیں۔ وہ اپنی پیدائش کے وقت سے حالتِ وجد میں سرگشتہ و حیران اور فروتن و مست کھڑے ہیں اور شیفتگی کی شدت کے سبب سے رکنِ عرش سے کرسی تک دوڑتے ہیں پس وہ اہلِ آسمان کے صوفیہ اور نسبتوں کے ل...