ملفوظات حضرت خواجہ فرید الدین مسعود گنج شکر
ملفوظات حضرت خواجہ فرید الدین مسعود گنج شکر فرمایا۔ اے درویش! اگر آپ کو خرقہ پہننے کا شوق ہے۔ تو خدا وند کریم جل و علا کی رضا ے لئے پہنیں۔ مخلوق خدا کو دکھانے کے لیے نہیں کہ وہ آپ کی عزت کریں۔ ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن آپ مصیبت میں گرفتار ہو جائیں۔ فرمایا فقراء اہل عشق ہیں اور علماء اہل عقل ہیں۔ اسی لئے ان میں تضاد ہے۔ اس لئے ایسے گردہ سے وابستگی پیدا کر جس میں عشق و عقل ہر دو موجود ہوں۔ یہ گروہ انبیاء کا ہے۔ راہ سلوک میں عشق فقراء عقل علماء ...