حضرت معروف کرخی  

ملفوظات حضرت معروف کرخی

ملفوظات حضرت معروف کرخی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا جوانمردی تین باتوں میں ہے، ایک وفائے بے خلاف، دوسری ستایش بے جود، تیسری عطائے بے سوال۔ فرمایا علامت اللہ تعالیٰ کی گرفت کی یہ ہے کہ وہ بندے کو نفس کے کام میں مشغول کرتا ہے کہ وہ اس کے کام نہ آوے۔ فرمایا علامت خدا کے دوستوں کی یہ ہے کہ ان کی فکر خدا ہی میں ہوتی ہے، اور ان کو قرار خدا ہی سے ہوتا ہے، اور ان کا شغل خدا ہی کی راہ میں ہوتا ہے۔ فرمایا حق تعالیٰ جب بندہ کی بھلائی چاہتا ہے تو عمل کا دروازہ اُ...