مدینہ منورہ کی فضیلت

زرقانی نے فرمایا

حتی من الکعبۃ لحلولہ فیہا بل نقل التاج السبکی عن ابن عقیل الحنبلی انہافضل من العرش وصرح الفاکھانی بتفضیلہ علی السمٰوٰات بل قال البرماوی الحق ان مواضع الجسادالانبیاء وارواحھم اشرف من کل ما سواھامن الارض والسماء

یعنی وہ جگہ کعبہ سے بھی افضل ہے بلکہ عرش سے بھی افضل ہے اور علامہ فاکہانی نے تمام آسمانوں پر اسکی فضیلت کی صراحت کی ہے اور برماوی نے کہا: حق یہ ہے اجساد انبیاء اور ان کی ارواح کی جگہ زمیں اور آسمان اور جوکچھ بھی اسکے علاوہ ہے سب سے افضل واشرف ہے

اقول جب مدینہ منورہ کی یہ خصوصیت ہے تو اسکے لحاظ سے مدینہ منورہ کو مکہ معظمہ پر فضیلت ثابت ہوئی واللہ العلیم العظیم

طیبہ نہ سہی افضل مکہ ہی بڑا زاہد

ہم عشق کے بندے ہیں کیوں با ت بڑھائی ہے(اعلی حضرت)

(ہجرت رسول)

تجویزوآراء