مولوی ہوتو ایسا

مولوی ہوتو ایسا

جب میں دارالعلوم امجدیہ کراچی میں درجہ سادسہ کا طالب علم تھا پیارے پیرو مرشد نے مجھے یہ نصحیت فرمائی۔

’’ایک مرتبہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے پاس کوئی مٹھائی کا ڈبہ لایا۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا، کوئی کام، اس نے کہا، نہیں، پھر پوچھا کوئی کام، اس نے کہا نہیں، اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے کسی خادم سے فرمایا کہ اچھا ڈبہ  اندر بھیج دو۔

کچھ دیر بعد وہ شخص کہتاہے حضرت تعویذ درکارہے! اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا۔ تعویذ تو مل جائے گا لیکن ٹھہرئیے۔‘‘ خادم کو بلوایا کہا۔ ذرااندر سے مٹھائی کا ڈبہ لے آو۔ ڈبہ منگواکر واپس کردیا اور فرمایا:

’’فقیر کے ہاں تعویذ بکا نہیں کرتا‘‘۔

تجویزوآراء