بیٹا! مولوی ہوتو ایسا
بیٹا! مولوی ہوتو ایسا
ساتھ ہی ایک اور واقعہ سنایا ’’کسی موقع پر بمبئی سےا یک شخص اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آیا۔ قدموں میں گرگیا۔ مہربانی فرماکر ہمارے یہاں قدم رنجا فرمائیں۔ بہت اصرار کے بعد اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ راضی ہوئے۔ بمبئی کے لئے ارادہ فرمایا۔ ابھی حضرت اس کی گاڑی میں تشریف رکھے ہی تھے کہ اس شخص نے اپنی خوشی میں یا کسی وجہ سے یہ کہہ دیا۔
’’اب تو آپ کی ساری کتابیں چھپ جائیں گی‘‘۔
اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ فوراً گاڑی سے اتر گئے اور اس شخص سے معذرت چاہی۔ مجھے اب اپنی کتابیں نہیں چھپوانی ۔ میں جارہا ہوں۔‘‘