لڑکیوں کی والدین سے بغاوت
لڑکیوں کی والدین سے بغاوت:
’’آج کل فی زمانہ محبت کی شادی کا بہت رواج ہے۔ معاشرے میں فحاشی کا اتنا عروج ہےکہ لڑکی بڑی ہوکر اپنے والدین سے کہہ دیتی ہے کہ مجھے اپنی پسند کے لڑکے سے ہی شادی کرنی ہے۔
نوجوان لڑکوں کوایسی لڑکیوں سے ہر گز شادی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ عورت جواپنے گھروالوں سے بغاوت کرتی ہے تو کیا گارنٹی ہے کہ آپ سے بغاوت نہیں کرے گی۔ اس کو ایک واقعہ کے ذریعے سمجھئے:
انگریزوں نے مسلمانوں سے کام لیا اور بعدمیں مسلمانوں کو مروادیا۔ اس لئے کہ جو آدمی اپنی قوم سے بغاو ت کرے گا تو بہت ممکن ہے کہ ہم سے بھی بغاوت کرے۔ جیساکہ سلطان ٹیپوکا دروازہ جس مسلم فوجی نے بند کیا جس سے سلطان ٹیپو قید ہوکر شہیدہوگیا۔ انگریز نے اپنے اس مسلم غلام کو بھی مروادیا کہ جو آدمی اپنی قوم سے بغاوت کرتاہے وہ ہم سے بھی بغاوت کرسکتا ہے۔‘‘