شان بے نیازی سے ہر وقت خوف کرنا چاہیے
شان بے نیازی سے ہر وقت خوف کرنا چاہیے
خدا تعالیٰ کی سابقہ عنایت ازلی کا خیال کرنا چاہیے اور اُس عنایتِ بے علت کی امیدواری سے اور اس عنایت کی طلب سے ایک لحظہ غافل نہ ہونا چاہیے اور اپنےآپکو استغناء سے بچانا چاہیے۔ اور حق سبحانہٗ کی تھوڑی چیز کو بڑا سمجھنا چاہیے۔ اور استغنائے حقیقی کے ظہور سے ڈرتے اور کانپتے رہنا چاہیے۔