شان جباری کا ظہور

شان جباری کا ظہور

جباری کی صفت کے دیکھنے سے مقصود تضّرع و زاری اور توبہ و انابت کی صفت کا ظہور ہے۔ اور اس دید کی صحت کی نشانی مناجات کی طرف مائل ہونا ہے۔ نہ کہ خرابات (بت خانہ)۔ یعنی اپنے نفس کی طرف ۔

فَاَلْھَمَھَا فُجُوْرَھَا وَتَقْوٰھَا۔ (سورۃ شمس) پس جی میں ڈالی اُس کے بدکاری اُس کی اور پرہیز گاری اُس کی۔

 اِس میں حکمت یہ ہے کہ جب رضا کا ارادہ میلان دیکھے تو شکر کرے اور اُسی پر چلے۔ اور جب عدم رضا کا ارادہ و میلان دیکھے تو تضرع کرے اور حق سبحانہٗ کی طرف رجوع کرے اور استغناء کی صفت سے ڈرے۔

تجویزوآراء