جس کی طاقت نہ ہو اس کے لئے تکلف نہ کرجس کو پا نہ سکے۔
اس کے پیچھے نہ پڑ جس پر قدرت نہ ہو۔
خرچ اتنا کر جس سے تو مستفید ہو سکے۔
اجرت نہ مانگ مگر جس قدر تو نے کام کیا ۔
خوش نہ ہو مگر اس پر جو تجھے اللہ تعالیٰ کی طاعت سے میسر ہوا۔
کسی چیز کو حاصل نہ کر مگر جس کا تو اپنے آپ کو اہل پائے۔
بادشاہوں کی خصلتوں سے بری خصلت دشمنوں کے ساتھ نرمی اور کمزوروں پر سختی اور دینے میں بخل ہے۔
بے شک لوگ دولت کے غلام ہیں اور ان کی زبان پر دین بےسود ہے ۔
بہتر مال وہ ہی ہے جو عزت بچا لے۔
جس نے سخاوت کی اس نے نفع پایا اور جس نے بخل کیا وہ ذلیل ہوا اور جس نے اپنے بھائی سے نیکی کرنے میں جلدی کی وہ کل اپنے رب کے سامنے پیش ہوتے وقت پا لے گا۔