ملفوظات حضرت خواجہ خدا بخش ملتانی ثم خیر پوری

ملفوظات حضرت خواجہ خدا بخش ملتانی ثم خیر پوری

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کبھی کوئی آیا، کبھی کوئی آیا، تو کبھی کوئی۔(غرض یہ کہ کسی بقا نہیں ) اسی لئے اللہ تعالیٰ کے لطف وقہر سے کبھی بے پروا نہیں ہونا چاہئے۔

اے بادشاہ! موت کا راستہ کیسا ہموار ہے، ہر شخص اس پر آنکھیں بند کرکے چلتا ہے۔

اہل اللہ چھوٹے چھوٹے تنکوں کی وجہ سےجبینِ نیاز پر بل نہیں ڈالتے،دریا دل (آنکھ کی )پتلی کے پانی کی مثل سکون میں رہتے ہیں۔

سحری کے وقت بیدار ہوکربے ریا ذکر کرو،اس طرح اس بارگاہ سےخود کو آشنا کرو۔

اگر تم یہ کہتے ہوکہ مجھ پرظلم وستم ہوا ہےتو پھر شہدائے کربلا کی طرف دیکھو(کیا ان سے بھی زیادہ ظلم ہوا ہے؟)

جب رزق کی مقدارمعین ہےتو پھر اس کے حصول میں کوشش کم کرنا بہتر ہے۔جب فرشتے ہر بات لکھ لیتے ہیں تو پھر خاموشی بہتر ہے۔


متعلقہ

تجویزوآراء