تحفظِ عظمتِ مصطفے
ہماری جدوجہد پاکستان کے استحکام کیلئے ہونی چاہئیے۔حسین لاکھانی
عظمتِ مصطفی ٰ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔جماعتِ اہلسنت
کراچی (پ ر) جماعتِ اہلسنت پاکستان کراچی کے ناظم صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ ہماری جدوجہد دینِ مصطفی کی سربلندی اور ملک ِ پاکستان کے استحکام کیلئے ہونی چاہیئے ۔انھوں نے کہا کہ دیانت دار و مخلص افراد ہی بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں،مایوس ہونے کے بجائے غلطیوں کی اصلاح کرکے اپنے بہتر مستقبل کیلئے کوشش کی جائے۔انہوں نے جامعہ شہدائے میلاد لائنز ایریا میں جماعتِ اہلسنت کے عہدیداران کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپس کے اختلافات بھلاکر حبِ رسول کی بنیاد پر یکجا ہونا ہوگا۔اجلاس میں ڈاکٹر فرید الدین قادری ،مولانا عبدالحفیظ معارفی،مفتی ناٖصر خان ترابی،علامہ رئیس ،مولانا الطاف غفران نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں علاقائی سطح پر درسِ قرآن و حدیث ،محافل و کانفرنسز کے ذریعے یومِ امام احمد رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ اور جشنِ عیدِ میلاد النبی شاندار انداز میں منانے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائیگی۔