جناح اسپتال میں سیلانی کو دسترخوان کی جگہ دینے کا حکم
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے جسٹس امیر مسلم بانی کی سربراہی میں ۳ رکنی بینچ نے جناح اسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلانی ویلفئیرٹرسٹ کو جناح اسپتال میں دسترخوان کے لیے جگہ فراہم کی جائے،بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر شامل ہیں جناح اسپتال میں سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کو جگہ فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی جہاں دورانِ سماعت جناح اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر سیمی جمال بینچ ک...