آسمانوں کے صوفیاء
آسمانوں کے صوفیاء
اللہ تعالیٰ نے اپنی زیبائی کے نور سے ملائکہ مقربین میں سے ستر ہزار فرشتے پیدا کیے اور اُن کو اپنی بارگاہ میں عرش و کرسی کے درمیان کھڑا کیا۔ اُن کا لباس ’’سبز صوف‘‘ ہے اور اِن کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی مانند چمکتے ہیں۔ وہ اپنی پیدائش کے وقت سے حالتِ وجد میں سرگشتہ و حیران اور فروتن و مست کھڑے ہیں اور شیفتگی کی شدت کے سبب سے رکنِ عرش سے کرسی تک دوڑتے ہیں پس وہ اہلِ آسمان کے صوفیہ اور نسبتوں کے لحاظ سے ہمارے بھائی ہیں۔ اسرافیل ان کے قائد و مرشد اور جبریل اُن کے رئیس و متکلم ہیں اور حق تعالیٰ اُن کا انیس و ملیک ہے پس اُن پر سلام و تحیہ و اکرام ہو۔