سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ نے متاثرینِ بارش کی مدد کے لیےانتظامات مکمل کرلیے
کراچی (پ ر)سیلانی ویلفئیر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلیٰ اور سماجی شخصیت مولانا محمد بشیر فاروق قادری کی ہدایت پر تیز بارشوں کی صورت میں ہنگامی امدادی کاموں کے لیے سیلانی رضا کاروں کو چوکس کردیا گیا ہے،رضا کاروں کے ناظمِ اعلیٰ عامر اقبال مدنی رضا نے بتایا کہ اندرونِ سندھ ممکنہ سیلابی صورتحال سمیت کراچی میں تیز بارش کی صورت میں سیلانی ویلفئیر انٹرنیشنل ٹرسٹ نے متاثرین کی ہنگامی امداد کے لیےتمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہزاروں سیلانی رضا کار امدادی خدمات سر انجام دینے کے لیے ان شاء اللہ میدانِ عمل میں ہونگے۔