سیلانی رضاکار

کراچی (پ ر)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت دنیا اورآخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔مولانا محمد بشیر فاروقی قادری کے زیرِ تربیت سیلانی رضا کاروں پر قوم کو فخر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا گراؤنڈ میں سیلانی رضا کار فاؤنڈیشن کے پہلے کنونشن کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی ،میونسپل کمشنر سمیع احمد صدیقی ،غلام ہاشم نورانی ،فاؤنڈیشن کے صدر محمد زبیر اشرفی ،حاجی محمد یوسف لاکھانی ،حاجی الطاف پولانی ،نوید عبد الرزاق،محمد ظفر اقبال ،حاجی ابراہیم ،رئیس فتح ،محمد مجاہد ،طارق جدون ودیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔عامر اقبال مدنی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ۲۲۰۰ رضاکاروں کی ایسی ٹیم تیار کی گئ ہے ،جو عمومی حالات میں تعلیم ،صحت اور غربت کے خلاف مسلسل اپنا کردار ادا کرے گی ۔سیلانی رضا کار فاؤنڈیشن ملک میں فلاحی انقلاب کیلئے معرضِ وجود میں آئی۔


متعلقہ

تجویزوآراء