سیلانی ٹرسٹ کو جناح ہسپتال کے پاس جگہ فراہم کرنے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے سیکریٹری صحت کو سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کو جناح اسپتال کے پاس مناسب جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پیر کو جسٹس امیر بانی مسلم، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل بنچ نے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف ڈاکٹر تسنیم احسن ودیگر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔ درخواست کی سماعت کے موقع پر جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شعبہ حادثات کے سامنے جگہ فراہم نہیں کی جاسکتی اور مریضوں کو اسپتال میں کھانافراہم کیا جاتا ہے اس لئے بیرونی مدد کی ضرورت نہیں ہے جبکہ اسپتال کے احاطے میں موجود لوگوں کو بھی کھانافراہم کیا جاتا ہے ۔جس پر عدالت کا کہنا تھا اسپتال میں مریضوں کی ڈریسنگ نہیں کی جاتی، آپ باہرموجود لوگوں کو کھانا کیا فراہم کریں گے اور رزق دینے والا اللہ رب العزت ہے، آپ کیسے روک سکتے ہیں۔