تقریبِ تقسیمِ اسناد
مدرسۂ ضیائے طیبہ (کھارادر و میٹھا در شاخ) کے فارغ التحصیل اور حفظ کی کلاس کے طلبہ نے اپنے اُستاذِ محترم قاری خضر حیات سعیدی حفظ اللہ تعالیٰ کی زیرِ نگرانی شہر کراچی کے مختلف مقامات پر تراویح و شبینہ کی امامت کے فرائض نہایت حسن و خوبی کے ساتھ سر انجام دیے۔
،اس سلسلے میں ختمِ قرآن مجید کے موقع پر
اتوار ۱۳/رمضان المبارک 1437ھ مطابق ۱۹/جون 2016ء کو
مدرسۂ ضیائےطیبہ میں ایک مختصر مگر پُر وقار تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت نبیرہ بہیقی وقت اکرام ملت حضرت علامہ مفتی محمد اکرم المحسن فیضی دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی جس میں انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے محترم قاری خضر حیات صاحب کو
سندِ حسنِ کارکردگی
اور مدرسہ کے طلبہ یعنی ائمہ تراویح و شبینہ کو تحائف کے ساتھ
سندِ حسنِ امامتِ تراویح و شبینہ سے نوازا گیا۔
تقریب کے اختتام پر انجمن ضیائے طیبہ کے مؤنسِ اعلیٰ
محترم المقام جناب سید اللہ رکھا قادری ضیائی مدظلہ العالی نے اجتماعی دعا کرائی
جبکہ لنگر کی تقسیم کا اختتام ہوا۔