خانقاہِ سندیلہ شریف سے خواجہ اعظم شاہ جمالی کی ضیائے طیبہ کے دفتر آمد

خانقاہِ سندیلہ شریف (ڈیرہ غازی خاں، پاکستان) کی عظیم روحانی شخصیت حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے شہزادے اورحضرت  خواجہ غلام یاسین شاہ جمالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے برادرِ اصغر حضرت خواجہ اعظم شاہ جمالی دَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَۃ  پیر کے دن، 11؍ ذُو القعدہ 1437ھ مطابق 15؍ اگست 2016ء کو دوپہر کے وقت، انجمن ضیائے طیبہ کے دفتر تشریف لائے، جہاں ضیائے طیبہ کے سرپرست مفتی محمد اکرام المحسن فیضی صاحب اور نگرانِ اعلیٰ سیّد محمد مبشر قادری صاحب  سمیت دیگر حضرات نے اُن کا پُر تپاک استقبال کیا۔

اِس موقع پر  حضرت خواجہ اعظم شاہ جمالی مدّظلّہ العالی نے ضیائے طیبہ کی کارکردگی  کوملاحظہ کرنے کے بعد، اپنے تحسینی کلمات سے بھی  نوازا، ضیائے طیبہ کی ترقی  کے لئے خصوصی دعائیں بھی فرمائیں اور  علمِ غیبِ مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر اپنی ایک تحریر ضیائے طیبہ سے شائع کرنے کے لئے بھی عطا فرمائی؛ نیز  اپنی آمد کے اسی موقع پر،آپ نے مفتی اکرام المحسن فیضی صاحب اور سیّد محمد مبشر قادری صاحب کو اجازت و خلافت سے بھی نوازا!


متعلقہ

تجویزوآراء