تقریبِ رسمِ آمین
ہفتہ ۲۰؍ شعبان المعظّم ۱۴۳۷ھ/ 28؍ مئی 2016ء بعدِ نمازِ مغرب، مدرسۂ ضیائے طیبہ (کھارادر شاخ)، کراچی میں محترم جناب قاری خضر حیات صاحب کے دو شاگردوں:
(1) سیّد محمد مصطفیٰ جاوید قادری (2) سیّد محمد ابرار اکبر قادری
کی آمین شریف کے سلسلے میں انجمن ضیائے طیبہ کے مؤسّسِ اعلیٰ محترم جناب سیّد اللہ رکھا قادری ضیائی صاحب کی زیرِ سرپرستی اور مدارسِ ضیائے طیبہ کے نگراں محترم جناب سیّد محمد مبشر قادری صاحب کی زیرِ نگرانی ایک پُر وقار تقریبِ سعید کا انعقاد کیا گیا، جس میں تلاوتِ قرآنِ مجید کےبعد مختصر سی محفلِ نعت خوانی بھی منعقد کی گئی۔ نعت خوانی کے بعد دونوں بچوں کی آمین شریف کی گئی۔ اس موقع پر مدرسۂ ضیائے طیبہ کے دیگر طلبہ نے اپنے ان دونوں ساتھیوں کو تحائف بھی پیش کیے۔
تقریب کے اختتام پر سیّد اللہ رکھا ضیائی صاحب نےخصوصی دعا فرمائی۔ بعد ازاں، مذکورۂ بالا دونوں طلبہ کے گھر والوں کی جانب سے شرکائے محفل کی خدمت میں عشائیہ (Dinner) بھی پیش کیا گیا۔