عاشورہ کے فضائل و معمولاتِ اہلسنت
ایصالِ ثواب برائے امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
امیر المومنین امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایصال ثواب کے لیے دورکعات نماز ادا کرے اور دونوں رکعتوں میں فاتحہ کے بعد دس بار سورۂ اخلاص پڑھے۔ سلام کے بعد نو ۹ نو ۹ بار آیت الکرسی اور درود شریف پڑھے۔ بیان کیا گیا ہے کہ حضرت امیر المومنین (یعنی اما م حسین)رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس روز دو رکعت نماز ادا فرماتے تھے۔ اس کی پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد اَلَمْ نَشْرَحْ (یعنی سورۂ الم نشرح) اور دوسری میں اِذَاجَآءَ(یعنی سورۂ نصر) پچیس پچیس بار پڑھے۔( لطائف اشرفی، صفحہ ۳۳۸)
ہر حاجت پوری ہوگی (ان شاء اللہ)
جو شخص عاشورے کے روز حاجت کے لیے یہ دعا مانگے اس کی حاجت پوری ہوگی۔
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اِلٰہِیْ بِحُرْمَتِ الْحُسَیْنِ وَ اَخِیْہِ وَ اُمِّہِ وَ اَبِیْہِ وَجَدِّہِ وَ بَنِیْہِ فَرِّجْ عَمَّا اَنَا فِیْہِ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ اَجْمَعِیْنَ
(...ترجمہ...)
اللہ کے نام سے شروع بڑا مہربان نہایت رحم والا۔
اے اللہ! حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اُن کے بھائی، اُن کی والدہ، اُن کے والد اور اُن کے نانا کی حرمت کے واسطے سے میں جس حاجت میں ہوں وہ مجھ پر کھول دے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بہترین خلائق محمدﷺ پر اورآپﷺ کی تمام آل پر رحمت فرما۔( لطائف اشرفی،جلد دوم، صفحہ ۳۳۸)