روزہ اور فرمان مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
روزہ اور فرامینِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حدیث مبارکہ(۱): حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے : ’’ روزہ ڈھال ہے جو نار جہنم سے ایسے ہی بچائے گا جیسے ڈھال قتال کے موقع پر بچاتی ہے۔(سنن نسائی ، کتاب الصوم،۱:۲۴۱) حدیث مبارکہ(۲): حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور رحمۃ اللعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ...