شعبان المعظم اور فرمان رسول ﷺ  

شعبان المعظم اور فرمان مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

شعبان اور قرآن حکیم فضائل میں احادیث 1 نبی کریمﷺ نے فرمایا، ’’ رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے، شعبان میرا مہینہ ہے، اور رمضان میری اُمت کا مہینہ ہے۔‘‘ (ماثبت با السنۃ صفحہ۱۷۰بحوالہ جامع الکبیر بروایت امام حسن بصری رحمہ اللہ) 2 محدث دیلمی رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں، ’’حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے فرمایا، میں نے حضور اکرم محمد رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے سُنا، اللہ تعالیٰ چار راتوں میں بھلائی کی مہر لگاتا ہ...