ذوالحجہ اور اس کے فضائل  

ذی الحج کے فضائل اور معمولاتِ اھلسنت

ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت: ذوالحجہ کا مہینہ ان چار برکت اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔ اس مبارک مہینہ میں کثرتِ نوافل، روزے، تلاوت قرآن، تسبیح و تہلیل، تکبیر و تقدیس اور صدقات و خیرات وغیرہ اعمال کا بہت بڑا ثواب ہے۔ اور بالخصوص اس کے پہلے دس دنوں کی اتنی فضیلت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس عشرہ کی دس راتوں کی قسم یاد فرمائی ہے۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَالْفَجْرِ وَلَیَالٍ عَشْرٍ  (ترجمہ) قسم ہے مجھے فجر کی عیدِ قربان کی اور دس راتوں کی جو...

ذی الحج کے روزے

ذوالحجہ مبارک کے پہلے عشرہ کے پہلے نو دن روزہ رکھنا بڑا ثواب ہے۔ ام المؤمنین سیّدہ حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: اَرْبَعَ لَمْ تَکُنْ یَدْعُہُنَّ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم صِیَامُ عَاشُوْرَآءَ وَ الْعَشْرِ وَ ثَلَا ثَۃِ اَیَّامٍ مِنْ کُلِّ شَہْرٍ وَرَکْعَتَانِ قَبْلَ الفُجْرِ ۔ (مشکوٰۃ ص ۱۸۰) (ترجمہ) چار چیزوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں چھوڑا کرتے تھے۔ عاشورہ کا روزہ اور ذولحجہ کے دس دن یعنی پہلے نو دن کا روزہ اور ہر ما...

ذی الحج کے نوافل

۞  حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص اول رات ذوالحجہ میں چار رکعت نفل پڑھے کہ ہر کعت میں الحمد شریف کے بعد قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ پچیس مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے بیشمار ثواب لکھتا ہے۔( فضائل الایام والشہور صفحہ ۴۸۷) ۞  حضور رحمۃ للعالمین شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص دسویں ذی الحجہ تک ہر رات وتروں کے بعد دو رکعت نفل پڑھے کہ ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورۂ کوثر اور سورۂ اخلاص تین تین دفعہ پڑھے تو اس کو اللہ تعالی...