رمضان الکریم اور شب قدر  

شب قدر اور فرمان مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

شبِ قدر اور فرامینِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم (۱) علاماتِ شبِ قدر حضرتِ سَیِّدُنا عُبَادَہ بن صامِت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبیٔ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ بابَرَکت میں شبِ قَدر کے بارے میں سُوال کیا تو سرکار نبیٔ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:""شبِ قدر رَمَضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں یعنی اِکیسو یں،تئیسویں، پچیسویں، ستائیسویں یاانتیسویں شب یا ...

شب قدر اور قرآن حکیم

شبِ قدر اور قرآن اللہ تعالیٰ ’’سورۃ القدر ‘‘میں ارشاد فرماتا ہے:۔ اِنَّاۤ اَنۡزَلْنٰہُ فِیۡ لَیۡلَۃِ الْقَدْرِ﴿۱﴾ۚۖ وَ مَاۤ اَدْرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الْقَدْرِ ؕ﴿۲﴾ لَیۡلَۃُ الْقَدْرِ۬ۙ خَیۡرٌ مِّنْ اَلْفِ شَہۡرٍ ؕ﴿ؔ۳﴾ تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَ الرُّوۡحُ فِیۡہَا بِاِذْنِ رَبِّہِمۡ ۚ مِنۡ کُلِّ اَمْرٍ ۙ﴿ۛ۴﴾ سَلٰمٌ ۟ۛ ہِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْرِ ٪﴿۵﴾ ’’بے شک ہم نے اسے شب قدر میں اتارا اور تم نے کیا جانا کیا (ہے) شب قدر...

شب قدر کے فضائل

شبِ قدر کے فضائل: شب قدر میں قرآن مجید کا نزول ہوا ۔ امام بخاری و امام مسلم رحمہما اللہ نے یہ حدیث نقل کی ہے ، ’’جس نے اس رات میں ایمان و اخلاص کے ساتھ شب بیداری کر کے عبادت کی اللہ تعالیٰ اس کے سال بھر کے گناہ بخش دیتا ہے ۔‘‘ مفتی سید نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں :روایاتِ کثیرہ سے ثابت ہے کہ شب قدر، رمضان المبارک کے عشرۂ اخیرہ میں ہوتی ہے اور اکثر اس کی بھی طاق راتوں میں سے کسی رات میں، بعض علماء کے نزد...

شب قدر کے نوافل

شبِ قدرکی عبادت اور نوافل شبِ قدر میں سیدنا حضرت جبرائیل علیہ السلام بمعہ دیگر فرشتوں کے زمین پر اترتے ہیں ۔ اور وہ چار جھنڈے گاڑتے ہیں۔ ایک روضۂ اطہر پر، ایک کعبہ معظمہ کی چھت پر، ایک بیت المقدس پر، اور ایک آسمان اور زمین کے درمیان۔ پھر وہ فرشتے تمام اطراف میں پھیل جاتے ہیں۔ اور کوئی ایسا گھر باقی نہیں رہتا ۔ جہاں وہ داخل نہ ہوں۔ جو شخص عبادت میں مشغول ہوتا ہے فرشتے اس کو سلام دیتے ہیں اور یہ نقشہ طلوع فجر تک باقی رہتا ہے ۔ ...

ضیائے شب قدر

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں، کہ :’’ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم آپ بتائیں کہ اگر مجھے لیلۃ القدر(شب قدر) کا پتہ چل جائے تو میں کون سی دعا مانگوں ‘‘ آپ نے ارشاد فرمایا :’’کہ تو یہ دعا مانگ ’’اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے اور معافی کو دوست رکھتا ہے مجھے بھی معاف کردے ۔ (رواہ الترمذی، مشکوٰۃ ۱۸۲، لطائف اشرفی ،جلد دوم ،صفحہ ۳۴۹) ...