ضیائے اعتکاف  

اعتکاف اور فرمان مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

اعتکاف اور فرامینِ مصطفی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم حدیث ۱: صحیحین میں ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے مروی، کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم رمضان کے آخر عشرہ کا اعتکاف فرمایا کرتے۔ ) ""صحیح مسلم""، کتاب الاعتکاف، باب اعتکاف العشرالأوخر من رمضان، الحدیث: ۱۱۷۲، ص۵۹۷) حدیث ۲: ابو داود انہیں سے راوی، کہتی ہیں: معتکف پر سنت (یعنی حدیث سے ثابت) یہ ہے کہ نہ مریض کی عیادت کوجائے نہ جنازہ میں حاضر ہو، نہ عورت کو...

اعتکاف اور قرآن حکیم

اعتکاف: اﷲ عزوجل ارشاد فرماتا ہے: ( وَلَا تُبَاشِرُوۡھُنَّ وَاَنۡتُمْ عٰکِفُوۡنَ فِی الْمَسٰجِدِ ؕ ) (پ۲، البقرۃ: ۱۸۷) ترجمۂ کنز الایمان :عورتوں سے مباشرت نہ کرو، جب کہ تم مسجدوں میں اعتکاف کیے ہوئے ہو۔ رمضان میں اعتکاف میں بیٹھنا سنت ہے ۔ جس مسجد میں اذان ہوتی ہو ۔ وہاں اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا کے لئے نیت کے ساتھ ٹھہرنا اعتکاف کہلاتا ہے۔ اعتکاف تین قسم پر ہے (۱) واجب یعنی جس کیلئے منت مانی ہو۔(۲) سنت مؤکدہ جو...

اعتکاف کے مسائل

اعتکاف کے مسائل (برائے حضرات) مسئلہ ۱: مسجد میں اﷲ (عزوجل) کے لیے نیّت کے ساتھ ٹھہرنا اعتکاف ہے اور اس کے لیے مسلمان، عاقل اور جنابت و حیض و نفاس سے پاک ہونا شرط ہے۔ بلوغ شرط نہیں بلکہ نابالغ جو تمیز رکھتا ہے اگر بہ نیّت اعتکاف مسجد میں ٹھہرے تو یہ اعتکاف صحیح ہے، آزاد ہونا بھی شرط نہیں لہٰذا غلام بھی اعتکاف کر سکتا ہے، مگر اسے مولیٰ سے اجازت لینی ہوگی اور مولیٰ کو بہرحال منع کرنے کا حق حاصل ہے۔ (""الدرالمختار"" و "...

خواتین کا اعتکاف

اعتکاف کے مسائل (برائے خواتین) مسئلہ ۱: عورت کومسجد میں اعتکاف مکروہ ہے، بلکہ وہ گھر میں ہی اعتکاف کرے مگر اس جگہ کرے جو اُس نے نماز پڑھنے کے لیے مقرر کر رکھی ہے جسے مسجدِ بیت کہتے ہیں اور عورت کے لیے یہ مستحب بھی ہے کہ گھر میں نماز پڑھنے کے لیے کوئی جگہ مقرر کر لے اور چاہیے کہ اس جگہ کو پاک صاف رکھے اور بہتر یہ کہ اس جگہ کو چبوترہ وغیرہ کی طرح بلند کرلے۔ بلکہ مرد کو بھی چاہیے کہ نوافل کے لیے گھر میں کوئی جگہ مقرر کر لے ک...

ضیائے اعتکاف

اعتکاف کی فضیلت: معتکف اپنے عمل سے ثابت کرتا ہے کہ اس نے حالتِ حیات ہی میں اپنے بال بچے اور گھر بار سب کچھ چھوڑ دیا ہے ۔ اور کہتا ہے کہ اے مولا! تیرے گھر میں آگیا ہوں۔ رحیم و رحمن ذات جو سب داتائوں کا داتا ہے اس کے گھر میں جو مسلمان پناہ لے تو رب کریم اس کی عزت افزائی فرماتا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ اعتکاف کی بہت بڑی فضیلت ہے۔ محبوب ربِّ کریم سید الانبیاء و المرسلین ا معتکف کے متعلق فرماتے ہیں: ھُوَ یَعْتَکِفُ الذُّنُ...