شوال المکرم اور روزے
شوال کے چھ روزے: شوال میں (عید کے دوسرے دن سے )چھ دن روزے رکھنا بڑا ثواب ہے جس مسلمان نے رمضان المبارک اور ماہِ شوال میں چھ۶ روزے رکھے تو اس نے گویا سارے سال کے روزے رکھے یعنی پورے سال کے روزوں کا ثواب ملتا ہے۔ سیدنا حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے حضور رحمۃ اللعالمین ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ اَتْبَعَہٗ سِتًّا مِّنْ شَوَّالِ کَانَ کَصِیَامِ الدَّہْرِ۔( رواہ البخاری و مسلم۔/ مشکوٰۃ صفحہ ۱۷۹) جس آدمی ن...