شعبان المعظم  

شعبان المعظم

پانچویں صدی کے مجدد سیدنا امام محمد غزالی﷫ فرماتے ہیں ’’شعبان دراصل شعب سے مشتق ہے۔ اس کا معنی ہے پہاڑ کو جانے کا راستہ، اور یہ بھلائی کا راستہ ہے۔شعبان سے خیر کثیر نکلتی ہے۔‘‘ ایک اور قول کے مطابق شعبان تشعب سے ماخوذ ہے اور تشعب کے معنی تفرق کے ہیں۔ چونکہ اس ماہ میں بھی خیر کثیر متفرق ہوتی ہے، نیز بندوں کو رزق اس مہینہ میں متفرق اور تقسیم ہوتے ہیں۔ ...

شعبان المعظم اور قرآن حکیم

شعبان اور قرآن حکیم حٰمٓ ۝ وَ الْکِتٰبِ الْمُبِیْنِ ۝ اِنَّا اَنْزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَۃٍ مُّبٰرَکَۃٍ اِنَّا کُنَّا مُنْذِرِیْنَ ۝ فِیْھَا یُفْرَقُ کُلُّ اَمْرٍ حَکِیْمٍ۝ اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا ط اِنَّا کُنَّا مُرْسِلِیْنَ ۝ ترجمہ: قسم اس روشن کتاب کی بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا بے شک ہم ڈر سنانے والے ہیں اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام ہمارے پاس کے حکم سے بے شک ہم بھیجنے والے ہیں۔( پارہ 25، سورۃ دخان،...

شعبان المعظم اور فرمان مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

شعبان اور قرآن حکیم فضائل میں احادیث 1 نبی کریمﷺ نے فرمایا، ’’ رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے، شعبان میرا مہینہ ہے، اور رمضان میری اُمت کا مہینہ ہے۔‘‘ (ماثبت با السنۃ صفحہ۱۷۰بحوالہ جامع الکبیر بروایت امام حسن بصری رحمہ اللہ) 2 محدث دیلمی رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں، ’’حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے فرمایا، میں نے حضور اکرم محمد رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے سُنا، اللہ تعالیٰ چار راتوں میں بھلائی کی مہر لگاتا ہ...

شعبان المعظم اور فضائل و معمولات

فضائل و معمولاتِ اہلسنّت 1 نبی کریمﷺ نے فرمایا، ’’ رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے، شعبان میرا مہینہ ہے، اور رمضان میری اُمت کا مہینہ ہے۔‘‘ (ماثبت با السنۃ صفحہ۱۷۰بحوالہ جامع الکبیر بروایت امام حسن بصری رحمہ اللہ) 2 محدث دیلمی رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں، ’’حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے فرمایا، میں نے حضور اکرم محمد رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے سُنا، اللہ تعالیٰ چار راتوں میں بھلائی کی مہر لگاتا ہے۔ (۱) شب عید الاضح...

شعبان المعظم اور روزے

شعبان المکرم اور روزے 1 نسائی شریف میں حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسولﷺ! میں آپ کو اس قدر روزے رکھتا نہیں دیکھتا جس قدر کہ شعبان میں آپ روزوں کا اہتمام کرتے ہیں، آپ نے فرمایا یہ وہ مہینہ ہے جس سے لوگ غافل ہیں یہ رجب اور رمضان کے درمیان وہ مہینہ ہے کہ جس میں لوگوں کے اعمال رب العالمین کے حضور پیش ہوتے ہیں، میں پسند کرتا ہوں کہ میرا عمل جب پیش ہو تو میں روزے کی حالت سے ہوں۔‘‘...

شعبان المعظم اور نوافل

شعبان المعظم کے نوافل غیبی لائف انشورنس: نماز مغرب کے بعد۶ رکعات نوافل اس طرح پڑھیں کہ دو رکعت نماز نفل برائے درازی عمر بالخیرپڑھیں، پھر سورۃ یٰسین پڑھ کر مزید دورکعت نفل برائے ترقی و کشادگی رزق پڑھیں، پھر سوۃ یٰسین پڑھ کر مزید دو رکعت نفل برائے دفع بلیات و استغفار پڑھیں پھر سورۃ یٰسین پڑھ کر دعائے شعبان پڑھنے کے نتیجے میں سمجھ لیجیے اللہ تعالیٰ عز اسمہٗ کی طرف سے آپ کی زندگی کا بیمہ ہوگیا۔ یعنی آئندہ ایک سال تک محتاجی ...