رمضان الکریم کے فضائل  

رمضان الکریم اور معمولات اہلسنت

وظائفِ رمضان المبارک ۱۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر نماز مغرب سے قبل سورۃ الفتح تین مرتبہ پڑھنے سے رزق میں کشادگی ہوتی ہے۔ ۲۔ پہلی شب بعد نمازِ عشاء و تراویح ایک مرتبہ سورۃ الفتح پڑھنا افضل عمل ہے۔ ۳۔ شب رمضان میں سحری سے قبل آسمان کی طرف منہ کرکے سات مرتبہ یہ دعاپڑھیں اگر ہر شب میں ممکن نہ ہو تو پہلی شب میں بارہ مرتبہ پڑھیں۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ الْقَائِمُ عَلٰی کُلِّ نَفْسٍ م بِمَا کَس...

ضیائے سحری

ضیائے سحری مسلمانوں کو چاہئے کہ رمضان المبارک میں سحری کے وقت اٹھیں اور حسب ضرورت کھانا تیار کر کے کھائیں۔ اگرچہ ایک دو لقمے ہی ہوں۔ یا کھجور کے چند دانے کھالے۔ کیونکہ یہ کھانا باعث برکت ہے ۔ محبوب رب العالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: تَسَحَّرُوْا فَاِ نَّ السُّحُوْرَ بَرْکَۃٌ ۔ (مشکوٰہ /۱۷۵) (ترجمہ) سحری کیا کرو کیونکہ سحری کے کھانے میں برکت ہے۔ نیز سحری کے وقت اٹھنا اور کھانا کھانا اسلام ...

ضیائے افطار

جب پوری طرح سورج غروب ہوجائے تو حلال اور طیب چیز سے روزہ افطار کرے اور یہ دعا پڑھے۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ لَکَ صُمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ۔ (ترجمہ) اے اللہ! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا، اور تجھ پر ایمان لایا ، اور تجھ پر بھروسہ کیا اور تیرے دیے ہوئے رزق سے افطار کیا۔ سیّدنا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ مالکِ دو جہاں سرکارِ ابد قرار شافع یوم شمارصلی اللہ تعالیٰ...

ضیائے تراویح

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ماہ رمضان کی وسط رات میں ایک بار حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے مسجد میں نماز پڑھی لوگوں نے بھی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ دوسری رات آدمیوں کی اتنی کثرت ہوئی کہ مسجد تنگ ہوگئی لیکن نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اپنے حجرہ سے برآمد نہیں ہوئے ، صبح کو فجر کی نماز کے لئے تشریف لائے ، فجر کی نماز سے فارغ ہوکر لوگوں سے خطاب...

ضیائے جمعتہ الواداع

ضیائے جمعۃ الوداع ۱۔ ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بعد نمازِ جمعہ دو رکعت نفل نماز پڑھے، پہلی رکعت میں سورہ الفاتحہ کے بعد سورۃُ الزلزال ایک مرتبہ اور سورۃ اخلاص دس مرتبہ، دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الکافرون تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ بعد سلام دس مرتبہ درود پڑھے۔ ۲۔ ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بعد نماز جمعہ دو رکعت نفل نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ التکاثر ایک مرتبہ اور سورۃ الاخلاص دس ...