تعارف  

رمضان مبارک

رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے، اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ رمضان ’’رمض‘‘ سے ماخوذ ہے اور رمض کا معنٰی ’’جَلانا ‘‘ہے۔ چونکہ یہ مہینہ مسلمانوں کے گناہوں کو جلا دیتا ہے اس لیے اس کا نام رمضان رکھا گیا ہے۔ یا اس لیے یہ نام رکھا گیا ہے کہ یہ ’’رمض‘‘ سے مشتق ہے جس کا معنیٰ ’’گرم زمین سے پاؤں جلنا‘‘ ہے۔ چونکہ ماہِ صیّام بھی نفس کے جلنے اور تکلیف کا موجب ہوتا ہے لہٰذا اس کا نام رمضان رکھا گیا ہے۔ یا رمضان گرم پتھر کو کہتے ہیں۔ جس سے...