صفرالمظفراور روزے
ماہِ صفر کے روزے
ہر ماہ ایّامِ بیض یعنی قمری مہینوں کے ۱۳....۱۴....۱۵ کے روزے رکھنا مستحب ہے ان روزوں کی فضیلت کے بارے میں قطب الاقطاب سیّدنا غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ لکھتے ہیں، ’’حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ۱۳ تاریخ کا روزہ تین ہزار برس،۱۴ تاریخ کا روزہ دس ہزار برس اور ۱۵ تاریخ کا روزہ ایک لاکھ تیرہ ہزار برس کے روزوں کے برابر ہے۔(غنیۃ الطالبین صفحہ ۴۹۸)
حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ایامِ بیض کے روزے سفر و اقامت میں نہیں چھوڑتے تھے۔‘‘
حدیث:
نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا،’’جو شخص ایامِ بیض کا روزہ رکھے گا وہ سال بھر روزہ رکھنے والا قرار پائے گا۔‘‘(بخاری شریف)
اس مہینے میں چاہیے کہ ہر پیر، جمعرات، جمعہ اور ۱۳، ۱۴، ۱۵ تاریخوں میں روزہ رکھنے کا اہتمام کیا جائے۔