صفرالمظفراور نوافل
ماہِ صفر المظفرکے نوافِل و عبادات
ماہِ صفر کی پہلی رات کے نوافل:
ماہِ صفر کی پہلی رات میں نماز عشاء کے بعد ہر مسلمان کو چاہیے کہ چار رکعات نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد قُل یَا اَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ پندرہ دفعہ پڑھے اور دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد قُل ہُوَاللہُ اَحَدٌ پندرہ مرتبہ پڑھے۔ اور تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ الفلق پندرہ بار پڑھے اور چوتھی رکعت میں سورۃ الناس پندرہ مرتبہ پڑھے سلام کے بعد چند بار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّا کَ نَسْتَعِیْنُ پڑھے۔ پھر ستر ۷۰ مرتبہ درود شریف پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو بڑا ثواب عطا کرے گا اور اسے ہر بلا سے محفوظ رکھے گا۔ وہ درود شریف یہ ہے،
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰ لِہٖ
وَاَصْحَابِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
(فضائل الایام والشہور صفحہ۲۸۱)