شوال المکرم کے نوافل

ماہ شوال میں کسی بھی رات یا دن کو آٹھ رکعات نفل پڑھے(دو۲، دو۲ کرکے یا ایک ہی سلام کے ساتھ بھی آٹھوں رکعات ادا کی جاسکتی ہیں) اور ہر ایک رکعت میں الحمد شریف کے بعدقُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ پچیس مرتبہ پڑھے پھر سلام پھیر کر ستر ۷۰ دفعہ تیسرا کلمہ (سُبْحَانَ اللہِ وَ الْحَمْدُ لِلہِ وَلَا اِلٰـہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُوَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِااللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم) اور ستر ۷۰ دفعہ درود شریف پڑھنے کے نتیجے میں یہ انعام ملے گا کہ اگر اس ماہ میں انتقال کرگیا تواللہ تعالیٰ اسے شہید کا درجہ عطا فرمائے گا۔( لطائفِ اشرفی جلد دوم، صفحہ ۳۵۱)

شوال کے چھ ۶ نفلی روزے رکھنے کے دوران انہی راتوں میں سو۱۰۰ رکعات نماز دو۲، دو۲ رکعات کرکے اس طرح ادا کریں کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص دس مرتبہ پڑھیں۔( لطائفِ اشرفی جلد دوم، صفحہ ۳۵۱)

تجویزوآراء