ربیع الثانی کے نوافل و عبادات

ربیع الثانی کے نوافل و عبادات

چار رکعت نوافل:

اس مہینہ کی پہلی اور پندرہویں اور انتیسویں تاریخوں میں جو کوئی چار رکعت نفل پڑھے اور ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد ’’قُل ہُوَ اللّٰہُ اَحَد‘‘ پانچ پانچ مرتبہ پڑھے۔ تو اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ اور ہزار گناہ معاف ہوتے ہیں اور اس کے لیے چار حوریں پیدا ہوتی ہیں۔[1]

تیسری شب کے نوافل:

ربیع الثانی کے مہینے کی تیسری شب کو چار رکعت نماز ادا کرے، قرآن حکیم میں سے جو کچھ یاد ہے پڑھے۔ سلام کے بعد یا بدوح یا بدیع کہے۔[2]

پندرہویں شب کے نوافل:

اس ماہ کی پندرہ کو چاشت کے بعد چودہ رکعتیں دو، دو رکعات ادا کرے۔ اس نماز کی ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۃٔ علق سات بار پڑھے۔[3]

[1]۔ ’’فضائل الایام والشہور ‘‘ صفحہ ۳۷۵ بحوالہ ’’جواہر غیبی‘‘۔

[2]۔ ’’لطائف اشرفی ‘‘ جلد دوم،صفحہ ۳۴۱۔

[3]۔ حوالہ مذکورہ بالا۔

تجویزوآراء