ربیع الثانی اور معمولات اھلسنت

گیارہویں شریف:

اسی مہینہ مبارک میں سیدنا غوث الثقلین الشیخ محی الدین ابو محمد عبدالقادر الحسنی و الحسینی الجیلانی الحنبلی المعروف پیرانِ پیر، پیر دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا وصال مبارک ہوا۔ بعض نے نویں، بعض نے سترہویں اور بعض نے گیارہویں ربیع الآخر کو وصال شریف بتایا ہے۔ محقق علی الاطلاق شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں:

’’وَقَدِ اشْتَہَرَ فِیْ دِیَارِ نَا ہٰذَا الْیَوْمُ الْحَادِیْ عَشَرَ وَہُوَ الْمُتَعَارِفُ عِنْدَ مَشَائِخِنَا مِنْ اَہْلِ الْہِنْدِ مِنْ اَوْلَادِہٖ۔‘‘

ترجمہ:

ہمارے ملک میں آج کل آپ کی تاریخ وصال، گیارہویں تاریخ کو مشہور ہے اور ہمارے ہندوستان کے مشائخ اور ان کی اولاد کے نزدیک یہی متعارف و مشہور ہے۔

سال بھر اس تاریخ کو لوگ سرکارِ غوثیت کا عرس مبارک کرتے ہیں جس کو بڑی گیارہویں کہا جاتا ہے۔ اور اسی مناسبت سے اس ماہ کو ’’گیارہویں شریف‘‘ کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے۔(ماثبت من السنّۃ فی ایّام السنۃ، صفحہ ۱۲۳)

تجویزوآراء